ہندوستانی خلا بازشبھانشوشکلا آکسیئوم ۴؍ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روزانہ ہوچکے ہیں۔ وہ خلائی اسٹیشن میں رہنےاور کام کرنے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 25, 2025, 4:10 PM IST | New Delhi
ہندوستانی خلا بازشبھانشوشکلا آکسیئوم ۴؍ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روزانہ ہوچکے ہیں۔ وہ خلائی اسٹیشن میں رہنےاور کام کرنے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔
شبھانشو شکلا بدھ کو آکسیئوم ۴؍ کے خلائی جہاز سے خلائی سفر کرنے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ آکسیئوم ۴؍ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب گامزن ہے۔ آکیسئوم ۴؍، جو ایک نجی خلائی جہاز ہے، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جا رہا ہے۔ یہ خلائی جہاز جمعرات کو خلائی اسٹیشن پہنچ سکتا ہے۔ خلا باز خلا میں ۱۴؍ دن گزاریں گے۔ بدھ کو خلائی جہاز کے زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد شبھانشو شکلا نے بتایا کہ ’’ ہندوستان ۴۱؍ سال بعد خلا میں پہنچ گیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نیویارک میئر انتخابات: ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی کی تاریخی جیت
’’میرے کندھوں پر موجودہندوستانی پرچم کے رنگ بتار رہے ہیں کہ میں اکیلا نہیں ہوں‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے کندھوں پر موجودہندوستانی پرچم کے رنگ یہ بتا رہے ہیں کہ میں اکیلا نہیں ہوں۔ میں آپ سب کے ساتھ ہوں۔ یہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے کے میرے سفر کی شروعات ہے۔ یہ ہندوستانی انسانی خلائی پروگرام کی شروعات ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام ہندوستانی ساتھی میرے اس سفر کا حصہ بنیں۔‘‘ یاد رہے کہ شبھانشو شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں رہنے اور کام کرنے والے پہلے ہندوستانی ہوں گے۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے شبھانشو شکلا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی مشن کے کامیاب لانچ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ شبھانشو شکلاسے ان کی امیدیں اور ۱ء ۴؍ بلین ہندوستانیوں کی تمنائیں وابستہ ہیں۔‘‘اس مشن کو امریکہ کا خلائی انفراسٹرکچر فرم آکسیئوم اسپیس آپریٹ کر رہا ہے۔ اس خلائی جہاز کو ناسا کی مدد سے اسپیس ایکس کے راکٹ سے لانچ کیا گیا ہے۔بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن نے آکسیئوم کی ۴؍ سیٹیں محفوظ رکھنے اور ٹریننگ کیلئے ۵۰۰؍ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
کچھ شبھانشو شکلا کے بارے میں
۳۹؍ سالہ شبھانشو شکلا ہندوستانی ایئر فورس کے پائلٹ ہیں۔ وہ بھی اس خلائی مشن کاحصہ ہے جسے اسرو کا تعاون حاصل ہے۔