Inquilab Logo

سزا کیخلاف اعظم خان کی اپیل خارج لیکن ایک معاملہ میں باعزت بری

Updated: December 24, 2023, 9:29 AM IST | Agency | Rampur

رامپور کی خصوصی عدالت نےاپیل خارج کی لیکن پڑوسی پر حملے کے معاملے میں اعظم خان سمیت سبھی ملزمین کو بری کردیا۔

Samajwadi leader Azam Khan. Photo: INN
سماج وادی لیڈر اعظم خان۔ تصویر : آئی این این

اترپردیش کے ضلع رامپور کی خصوصی عدالت نے سابق کابینی وزیر اور سینئر  لیڈراعظم خان اور ان کے کنبے کی سات سال کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی جبکہ سیشن کورٹ میں پڑوسی پر جان لیوا حملے کے معاملے میں اعظم اور ان کے بھائی سمیت سبھی چار ملزمین کو بری بھی کردیا۔ سماعت کے دوران اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، ادیب اعظم، ان کے بھائی شریف اوراحمد خان عدالت میں حاضر ہوئے جبکہ اعظم  خان کی  اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نہیں پہنچیں۔ اعظم خان کو سیتا پور جیل سے  لایا گیا تھا  جبکہ ان کے ساتھ عبداللہ اعظم بھی سخت سیکورٹی میں  لائے گئے۔ اعظم کو سخت سیکورٹی میں تقریبا سوا دوبجے لایا گیا۔پڑوسی پر جان لیوا حملہ معاملے کی تمام سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی۔
 عدالت میں پیشی کے دوران ان کی اپیل مسترد کر دی گئی۔ اس کے علاوہ پڑوسی پر قاتلانہ حملے میں اعظم خان، عبداللہ اعظم، بھائی شریف احمد خان اور ان کے بیٹے بلال خان کو بری کر دیا گیا۔اس موقع پر پراسیکیوشن آفیسر امرناتھ تیواری نے کہا کہ عدالت نے سزا کے خلاف اعظم خان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ ایس پی او شیو پرکاش پانڈے نے کہا کہ پڑوسی پر جان لیوا حملے کا مقدمہ سیشن کورٹ میں چلایا گیا  جہاں انہیں راحت ملی ہے۔
 دو برتھ سرٹیفکیٹ کیس کے مدعی اور بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے، چاہے فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہو یا ان کے، ہم نے ہمیشہ اس کا احترام کیا ہے۔ اعظم کے وکیل زبیر احمد خان نے کہا کہ عدالت نے اپیل مسترد کر دی ہے اس لئے اب وہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے جبکہ پڑوسی والے معاملے میںکس بنیاد پر بری کیا گیا ہے یہ حکم نامہ کی کاپی ملنے  کے بعد ہی بتایا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ اعظم خان  اور ان کے اہل خانہ کے خلاف یوگی حکومت نے کئی مقدمہ دائر کر رکھے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK