ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ کامیابی کے بعد پاکستان کے تین اسٹار کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور اسپنر ساجد خان نے اپنی کارکردگی کی بدولت رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی۔
EPAPER
Updated: August 12, 2026, 8:04 PM IST | Dubai
ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ کامیابی کے بعد پاکستان کے تین اسٹار کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور اسپنر ساجد خان نے اپنی کارکردگی کی بدولت رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ کامیابی کے بعد پاکستان کے تین اسٹار کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور اسپنر ساجد خان نے اپنی کارکردگی کی بدولت رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی۔
Babar Azam is back in the Top 10 of the ICC Test batting rankings after two years! 🇵🇰🤍🔼
— Sportskeeda (@Sportskeeda) August 12, 2026
He has got his captaincy back and is now slowly making a comeback in the rankings! 🔙#WIvPAK #Tests #ICC #Sportskeeda pic.twitter.com/0pGpBxuMm7
پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین سال سے زائد عرصے بعد بیرون ملک ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی۔ بابر اعظم نے میچ کی پہلی اننگز میں ۸۸؍ رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں ۲۴؍ رنز پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ اس کارکردگی کے بعد بابر پانچ درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں ۱۰؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ ستمبر ۲۰۲۴ء کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ ۱۰؍ میں واپس آئے ہیں۔ عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں ۱۶۰؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور ۲۵؍ درجے کی چھلانگ لگا کر ۳۲؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے کامیاب ترین گیندباز ساجد خان نے بھی پانچ درجے ترقی حاصل کی اور ٹیسٹ گیندبازوں کی فہرست میں ۳۰؍ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی پانچ درجے بہتری کے ساتھ ۳۲؍ویں نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ ہندوستان کے جسپریت بمراہ ٹیسٹ گیندبازوں میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ رویندر جڈیجا ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بدستور نمبر ایک پر ہیں۔
دریں اثنا افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان حالیہ ون ڈے مقابلوں کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز ۷۱؍ رنز کی اننگز کی بدولت تین درجے ترقی کر کے ۱۱؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے حشمت اللہ شاہدی چار درجے بہتری کے ساتھ ۵۰؍ویں نمبر پر آگئے، جبکہ آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر دوبارہ رینکنگ میں شامل ہوکر مشترکہ طور پر ۵۹؍ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ : ۱۶۔۱۶؍ ٹیمیں نئے فارمیٹ میں مقابلہ کریں گی
افغانستان کے کپتان راشد خان ون ڈے گیندبازوں کی رینکنگ میں اپنی برتری مزید مضبوط کرچکے ہیں۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں مسلسل دو بار پلیئر آف دی میچ بننے والے راشد نے دوسرے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آئرلینڈ کے فاسٹ بولر مارک اڈئیر بھی دوبارہ ون ڈے رینکنگ میں شامل ہوگئے ہیں اور ۱۷؍ویں نمبر پر ہیں۔