• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بابر اعظم نے محدود اوورس کی کپتانی چھوڑ دی

Updated: October 02, 2024, 6:04 PM IST | Agency | Lahore

 بابر اعظم نے کام کے دباؤ کو کم کرنے اور بلے بازی پر توجہ دینے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سال میں دوسری بار پاکستان کی محدود اوورس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Babar Azam. Photo: INN
بابر اعظم۔ تصویر : آئی این این

 بابر اعظم نے کام کے دباؤ کو کم کرنے اور بلے بازی پر توجہ دینے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سال میں دوسری بار پاکستان کی محدود اوورس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی طویل پوسٹ میں بابر نے لکھا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک خبر شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ میں نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں نے گزشتہ ماہ ہی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کیا تھا۔
  انہوں نے لکھاکہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے  اعزاز کی بات ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں عہدہ چھوڑ کر اپنے کردار پر توجہ مرکوز کروں۔  انہوں نے کہا کہ کپتانی اچھا تجربہ رہا ہے لیکن اس سے کام کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، اپنی بلے بازی  سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں اور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزارنا چاہتا ہوں جس سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے سے مجھے آگے بڑھنے میں آسانی ہوگی اور مجھے اپنے کھیل اور ذاتی ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملے گا۔
  بابر کو ٹی ۲۰؍ اور یک روزہ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن انہیں دوسری مدت میں ون ڈے کی کپتانی کا موقع نہیں ملا۔ پاکستان کو اگلے ماہ آسٹریلیا میں ۳؍ ون ڈے اور ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس کیلئے  پاکستان کو نئے کپتان کی تلاش ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK