بحرین نے آئل ریفائنریز پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد معاہدے معطل کر دیے۔ بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی بابکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فورس ماژور نافذ کر دیا ہے، کیوں کہ ریفائنریز پر ایرانی حملے کے باعث اس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 09, 2026, 9:06 PM IST | Manama
بحرین نے آئل ریفائنریز پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد معاہدے معطل کر دیے۔ بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی بابکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فورس ماژور نافذ کر دیا ہے، کیوں کہ ریفائنریز پر ایرانی حملے کے باعث اس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
بحرین نے آئل ریفائنریز پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد معاہدے معطل کر دیے۔ بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی بابکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فورس ماژور نافذ کر دیا ہے، کیوں کہ ریفائنریز پر ایرانی حملے کے باعث اس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ فورس ماژور ایک قانونی اصطلاح ہے جس کے تحت کوئی کمپنی غیر معمولی اور قابو سے باہر حالات میں اپنے معاہداتی فرائض سے بری الذمہ ہو جاتی ہے۔ یعنی اس کمپنی نے جو معاہدے کیے تھے اب وہ اس پر قائم نہیں ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ۱۰۰؍ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔ خطے میں حملوں کے باعث تیل کی سپلائی کم ہورہی ہے اور اسے منڈی تک پہنچانا مزید مشکل اور مہنگا ہو گیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق بحرین کی توانائی کمپنی بابکو انرجیز نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اپنی ریفائنری کمپلیکس پر حالیہ حملے کے بعد اس نے اپنی گروپ آپریشنز پر فورس ماژور (ہنگامی صورت حال) نافذ کر دی ہے۔ تاہم کمپنی کے مطابق مقامی مارکیٹ کی تمام ضروریات بدستور مکمل طور پر محفوظ ہیں اور سپلائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی، جس کے لیے پہلے سے تیار کردہ پیشگی منصوبوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، یہ امریکہ اور دنیا کے امن اور حفاظت کے لیے ایک بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔
یہ بھی پڑھئے:چیمپئن لیگ: نیو کیسل بمقابلہ بارسلونا، نیو کیسل کے لیے تاریخ رقم کرنے کا موقع
خیال رہے کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات سامنے آنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بین الاقوامی سطح پر ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل دونوں کی قیمتیں ۳۰؍ فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ میں تنخواہ کا فرق صنفی بنیاد پر نہیں ہے: سیف علی خان
اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں۲۱ء۲۹؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر۱۱۷؍ ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی ۹ء۲۶؍ فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت ۶ء۱۱۷؍ڈالر ہو گئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً ۱۹؍ فیصد بڑھ کر۱۰۸؍ ڈالرس فی بیرل ہو گئی۔