Inquilab Logo Happiest Places to Work

باندرہ : غریب نگر کے متاثرہ ۳۰۰؍ خاندانوں کےنام درج کرانے کی آخری کوشش

Updated: August 15, 2026, 3:27 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Bandra

متاثرین کی جانب سے شکایتی خط اے آر او اور چیف الیکٹورل آفیسر کو دیئے گئے، کچھ بی ایل او سے بھی بات چیت۔ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی تیاری۔

A view of the Bandra Election Office. Picture: INN
باندرہ الیکشن آفس کاایک منظر۔ تصویر: آئی این این

باندرہ غریب نگر کے ۳۰۰؍ سے زائد خاندانوں کا نام ایس آئی آر میں شامل کرنے کے لئے متاثرین نے آخری کوشش کے طور پر دستخط کے ساتھ جمعہ کی صبح مقامی اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسرکو باندرہ میں اور چیف الیکٹورل آفیسر کو منترالیہ میں دے کر یہ درخواست کی کہ چونکہ اب محض۳؍ دن باقی ہیں اس لئے ان کا نام شامل کیا جائے۔ اس پر اے آر اونے جواب دیا کہ اس تعلق سے ڈپٹی کلکٹرکی ہدایت پرہی وہ کوئی کارروائی کرسکتے ہیں، خود کوئی فیصلہ کرنے کا انہیں اختیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دریائے رائن کی سطح آب میں کمی، مال بردار جہازوں کی آمدورفت ٹھپ پڑ سکتی ہے

اس جواب پر ایڈوکیٹ حمزہ کے ساتھ غریب نگر کے متاثرہ افراد ڈپٹی کلکٹر پٹولے کے دفتر پہنچے مگر وہ نہیں ملے۔اس تعلق سے متاثرین کی رہنمائی کرنے والی تنظیم  اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ بے گھر لوگوں کا نام بھی شامل کرنے کا الیکشن کمیشن کا ضابطہ ہے، صفر مکانات کی نشاندہی کے ساتھ بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹروں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ اس لئے اگر الیکشن کمیشن کی جانب سےا ب بھی فوری توجہ نہ دی گئی تو جلد ہی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔اس سلسلےمیں اےپی سی آر کے سیکریٹری شاکر شیخ نےبتایا کہ’’محض باندرہ غریب نگر نہیںریاست کے دیگر حصوں سے بھی اس طرح کی شکایات ملی ہیں، ان کوبھی یکجا کیا گیا ہے اورکچھ بی ایل او سے بھی بات چیت کی گئی ہے ، ان سب کو عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں انصاف ملے اورکسی صورت ان کا نام ووٹرلسٹ سے کٹنے نہ پائے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK