• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

باندرہ : ملائکہ اروڑہ کے والد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ اونچائی سے گرنا بتائی گئی

Updated: September 13, 2024, 11:39 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اداکارہ ملائکہ اور امریتا اروڑا کے والد انل مہتا نے بدھ کو صبح ساڑھے۱۰؍ بجے باندرہ میں واقع اپنے ٹیریس فلیٹ کی بالکنی سے کود کر خوکشی کر لی تھی۔

Anil Mehta with his daughter Malaika Arora. Photo: INN
انل مہتا اپنی بیٹی ملائکہ اروڑہ کے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این

اداکارہ ملائکہ اور امریتا اروڑا کے والد انل مہتا نے بدھ کو صبح ساڑھے۱۰؍ بجے باندرہ میں واقع اپنے ٹیریس فلیٹ کی بالکنی سے کود کر خوکشی کر لی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اونچائی سے کودنے اور سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹ لگنے سے موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کو جانچ کے دوران پتہ چلا کہ خود کشی سے قبل انل مہتا نے اپنی دونوں بیٹیوں ملائکہ اور امریتا سے گفتگو کی تھی اور کہا تھا کہ ’’ میں بیمار ہوں اور حالات سے لڑتے لڑتے تھک گیا ہوں۔‘‘ اداکارہ کی والدہ جوئسی نے پولیس کو بتایا کہ جب انل مہتا نے  انتہائی قدم اٹھایا، وہ گھر میں  موجود تھی ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انل روزانہ بالکنی میں بیٹھ کر اخبار کا مطالعہ کرتے تھے اور معمول کے مطابق اس دن بھی وہ بالکنی میں اخبار پڑ رہے تھے۔ جب میں بالکنی میں پہنچی تو انہیں وہاں نہیں پایا، اسی دوران واچ مین نے چلاتے ہوئے مدد مانگی اور انل کے گرنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بیمار نہیں تھے، البتہ انہیں بس گھٹنوں میں درد رہتا تھا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK