Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: فضائیہ کا طیارہ کالج کیمپس میں گر کر تباہ، ۱۹؍ ہلاک، درجنوں زخمی

Updated: July 21, 2025, 7:13 PM IST | Dhaka

آج دوپہر ڈھاکہ (بنگلہ دیش) میں فضائیہ کا ایک طیارہ کالج کیمپس میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں ۱۹؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ درجنوں بری طرح جھلس گئے ہیں۔

The damaged plane can be seen. Photo; PTI.
تباہ شدہ طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر؛ پی ٹی آئی۔

بنگلہ دیشی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ پیر کو دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک کالج کیمپس میں گر کر تباہ ہوگیا۔ فائر سروسیز کے مطابق اس حادثے میں کم از کم ۱۹؍ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس حادثے میں ۱۰۰؍ سے زائد جھلس گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ زیادہ تر متاثرین کالج کے طلبہ اور عملہ تھے، جبکہ پائلٹ، جو پرواز کا واحد مسافر بھی ہے، زخمی ہونے والوں میں شامل ہے۔ عبوری حکومت نے اس مہلک حادثے کے پیش نظر منگل کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ہوائی جہاز اترا کے پڑوس میں واقع میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت سے ٹکرا گیا، فوٹیج میں اس جگہ سے دھواں اور آگ نکلتی دکھائی دے رہی ہے۔

عبوری حکومت کے سربراہ کے معاون خصوصی سید الرحمن نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’۱۰۰؍ سے ۱۵۰؍ افراد جن میں ۷۰؍ طلبہ بھی شامل ہیں، جھلس گئے جنہیں ڈھاکہ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ فوج کے میڈیا ڈپارٹمنٹ، انٹر سروسیز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجلر ۶؍ منٹ پر پرواز بھری تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK