ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات اس وقت شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ دریں اثنا، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیکوریٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 09, 2026, 11:58 AM IST | Dhaka
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات اس وقت شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ دریں اثنا، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیکوریٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات اس وقت شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ دریں اثنا، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیکوریٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔ امور خارجہ کے مشیر ایم توحید حسین نے بتایا کہ بنگلہ دیش نے ہندوستان میں اپنے مشنز سے کہا ہے کہ و ہ سیکوریٹی خدشات کی وجہ سے ویزا خدمات معطل کر دیں۔ ایم توحید حسین نے جمعرات کو ایک میڈیا بریفنگ میں کہا، ’’میں نے جو کیا ہے وہ یہ ہے کہ میں نے ہندوستان میں اپنے تین مشنوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزا سیکشنز کو فی الحال بند رکھیں۔ یہ سیکوریٹی کا معاملہ ہے۔ ‘‘ حسین کے تبصرے کولکاتا میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کی طرف سے راتوں رات ویزا خدمات معطل کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں ، جب کہ اسی طرح کے اقدامات نئی دہلی اور اگرتلا میں کئےگئے تھے، کاروباری اور کام کے ویزوں کو چھوڑ کر۔ بنگلہ دیش کے ممبئی اور چنئی میں سفارتی مشن بھی ہیں جہاں ویزا خدمات کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: صومالیہ نے امداد ضبطی کی امریکی خبروں کی تردید کی، امریکہ نے امداد معطل کی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد ویزا بانڈ کی شرائط پر چھوٹ حاصل کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کی جائیں گی۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فیصلہ غیر معمولی نہیں تھا، کیونکہ اس کا اطلاق صرف بنگلہ دیش پر نہیں ہوا تھا۔ جب ان سے جے ایف۱۷؍ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں آج تفصیلات نہیں بتا سکتا لیکن بات چیت جاری ہے جب چیزیں طے ہو جائیں گی تو آپ کو معلوم ہو جائے گا۔