صومالیہ نے امریکہ کے اس الزام کی تردید کی کہ اس نے امداد ضبط کی ہے، تاہم امریکہ نے صومالیہ کو دی جانے والی عالمی فوڈ پروگرام کی امداد معطل کردی ہے، اس میں امریکی امداد بھی شامل ہے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2026, 11:00 AM IST | Washington
صومالیہ نے امریکہ کے اس الزام کی تردید کی کہ اس نے امداد ضبط کی ہے، تاہم امریکہ نے صومالیہ کو دی جانے والی عالمی فوڈ پروگرام کی امداد معطل کردی ہے، اس میں امریکی امداد بھی شامل ہے۔
صومالیہ نے جمعرات کو امریکی الزامات کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ مقامی حکام نے عالمی فوڈ پروگرام کے گودام سے خوراک ضبط کرلی، جس کے بعد واشنگٹن نے تحقیقات تک امداد معطل کردی۔ غیر ملکی امور کے محکمے کے بیان کے مطابق حالیہ رپورٹ میں ذکر کیا گیا سامان عالمی فوڈ پروگرام کے کنٹرول میں ہے، جس میں امریکہ کی فراہم کردہ امداد بھی شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی فوڈ پروگرام کا گودام موگادیشو بندرگاہ کے علاقے میں واقع ہے، جہاں جاری توسیع اور از سرِ نو تعمیر نے انسانی امداد کے تحفظ، انتظام یا تقسیم کو متاثر نہیں کیا ہے۔محکمے نے بتایا کہ بندرگاہ کی توسیعی سرگرمیوں کے حوالے سے خدشات کے بعد حکومت ایک تکنیکی کمیٹی کے ذریعےمعاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے ۲۰۲۷ء میں دفاعی بجٹ ۵ء۱؍ ٹریلین ڈالر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کے روز بتایا کہ مقامی حکام کے عالمی فوڈ پروگرام کے گودام کو تباہ کرنے اور۷۶؍ میٹرک ٹن خوراک ضبط کرنے کے الزامات کے بعد امریکہ نے صومالیا کی وفاقی حکومت کو تمام امداد روک دی ہے۔امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر محکمے نے کہا، ’’ٹرمپ انتظامیہ کی امداد کے ضیاع، چوری ناقابل برداشت ہے۔ امداد کی بحالی صومالی وفاقی حکومت کے ناقابلِ قبول اعمال کی ذمہ داری قبول کرنے اور مناسب تلافی کے اقدامات کرنے پر منحصر ہوگی۔‘‘
بعد ازاں واشنگٹن نے گزشتہ سال عالمی فوڈ پروگرام کو۲؍ ارب ڈالر سے زائد کی امداد دی، حالانکہ اقوام متحدہ کے ادارے نے اکتوبر میں صومالیہ میں بھوک کے بحران میں اضافے کی خبر دی تھی جس کی جزوی وجہ فنڈز میں کمی اور بڑھتی ہوئی ِ غذائی قلت ہے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں صومالیہ سے متعلق معاملات پر سیاسی نگرانی بڑھ گئی ہے، جس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دسمبر کے تبصرے شامل ہیں کہ صومالی تارکین وطن ریاست مینیسوٹا پر مکمل قبضہ کررہے ہیں، اور نومبر کے آخر میں ایک بڑےبد عنوانی مقدمے کے بعد صومالی باشندوں کے عارضی قانونی تحفظ ختم کرنے کی ان کی کارروائی بھی شامل ہے۔