• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابنگلہ دیش: اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے داخلے پر انتخابات تک پابندی عائد

Updated: November 05, 2025, 10:48 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش نے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے داخلے پر انتخابات تک پابندی عائد کردی ہے، حکام کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی انتظامات اور اہلکاروں کی عدم دستیابی کے سبب لیا جارہا ہے، جبکہ ۲۸؍ اور ۲۹؍ نومبر کو ان کا متوقع دورہ رد کر دیا گیا ہے۔

Famous Islamic scholar Dr. Zakir Naik. Photo: INN
مشہور اسلامی اسکالر ڈاکر ذٓاکر نائیک۔ تصویر: آئی این این

بنگلہ دیش کے وزارت داخلہ کے مطابق، ایک مقامی تنظیم نے نائیک کو۲۸؍ اور۲۹؍ نومبر کو ڈھاکہ میں ہونے والے دو روزہ مذہبی تقریب میں خطاب کی دعوت دی تھی۔ مزید دوروں کے منصوبے بھی تھے، لیکن سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس تجویز پر سخت تنقید کی۔قومی انتخابات سے قبل، بنگلہ دیش نے ہندوستانی نژاد اسلامی اسکالر زاکر نائیک پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ منگل (۴؍ نومبر) کو ڈھاکہ میں وزارت داخلہ کے قانون و آرڈر کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد آیا۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

حکام کے مطابق، یہ فیصلہ سیکیورٹی اور لاجسٹک خدشات کی بنیاد پر لیا گیا۔وزارت داخلہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نائیک کی موجودگی سے بھاری ہجوم جمع ہو گا اور ایسے وقت میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی تعیناتی کی ضرورت ہو گی جب کہ عملہ پہلے ہی انتخابی ذمہ داریوں میں مصروف ہے۔ بالآخر، حکام نے فیصلہ کیا کہ نائیک کا دورہ انتخابات کے اختتام کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK