• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش کے الزام میں سابق وزیر و ۱۶؍ گرفتار

Updated: August 30, 2025, 7:00 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش کے الزام میں سابق وزیر سمیت ۱۶؍ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

Bangladesh`s interim government head Muhammad Yunus. Photo: INN
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس۔ تصویر: آئی این این

مقامی میڈیا کی جانب سے جمعہ کو یہ خبر دی گئی کہ بنگلہ دیش میں سابق وزیر عبداللطیف صدیقی سمیت ۱۶؍افراد کو موجودہ عبوری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔پروتھوم آلواخبار کے مطابق،۸۷؍ سالہ صدیقی، جو بنگلہ دیش عوامی لیگ کے سابق سیاست دان ہیں، اور دیگر۱۵؍ افراد کو جمعرات کو ڈھاکہ رپورٹرز یونٹی (ڈی آر یو) میں ایک ملاقات میں شرکت کے دوران حراست میں لیا گیا، جو کہ ایک صحافیوں کی انجمن ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت شیبیر اور نیشنل سٹیزنز پارٹی (این سی پی) جیسی سیاسی جماعتیں ملک کے آئین کو ختم کرنےکی سازش کر رہی ہیں۔اس دوران، لوگوں نے اس گروپ کو گھیر لیا اور عوامی لیگ کے وفادار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر جملے کسے۔ تمام ملزمان پر جمعہ کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ نے لندن میں اہم دفاعی نمائش میں اسرائیلی اہلکاروں کو شرکت سے روک دیا

واضح رہے کہ طلبہ کی قیادت میں ہونے والے ایک احتجاج کے بعد، عوامی لیگ کی لیڈر اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور گزشتہ سال اگست میں وہ ہندوستان فرار ہو گئیں، جس کے بعد محمد یونس کی قیادت میں ایک عبوری انتظامیہ تشکیل دی گئی۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق احتجاج میں۱۴۰۰؍ اموات کا تخمینہ لگایا گیا، جس کے بعد یونس حکومت نے عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK