بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے حامیوں کے ہندوستان سے ان کی واپسی کے مطالبے پر بنگلہ دیش میں احتجاج پھوٹ پڑے، جبکہ حسینہ کو واپسی پر سزائے موت کا سامنا ہے، تاہم چھ برطانوی سیاست دانوں نے لندن سے ان کی حفاظت کی ضمانت حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 4:03 PM IST | Dhaka
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے حامیوں کے ہندوستان سے ان کی واپسی کے مطالبے پر بنگلہ دیش میں احتجاج پھوٹ پڑے، جبکہ حسینہ کو واپسی پر سزائے موت کا سامنا ہے، تاہم چھ برطانوی سیاست دانوں نے لندن سے ان کی حفاظت کی ضمانت حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حامی ہندوستان میں جلاوطنی سے ملک میں ان کی واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔پولیس نے مبینہ طور پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ڈھاکہ کے ایک محلے میں، حسینہ کی پارٹی کے ممنوعہ طلبہ ونگ، بنگلہ دیش چھاترا لیگ کے اراکین کی سیکیورٹی فورسیز سے جھڑپ ہوئی۔مظاہرین نے مبینہ طور پر ڈھاکہ کے گوپال گنج ضلع میں پولیس کی گاڑی اور کئی مسافر گاڑیوں کو آگ لگا دی، جبکہ جلتے ہوئے ٹائروں کا استعمال سڑکوں کو بلاک کرنے کے لیے کیا گیا۔فرید پور میں ان کی گاڑی کو آگ لگائے جانے کے بعد دھوئیں میں سانس لینے سے۶۰؍ سالہ بس ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ مظاہرین نے مختصر طور پر پدما پل کو بھی بلاک کیا، جو ڈھاکہ کو جنوب مغربی بنگلہ دیش سے جوڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مالدیپ: اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے پر مستقل پابندی کی تیاری
واضح رہے کہ احتجاج اس کے ایک دن بعد شروع ہوئے جب حسینہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی واپسی میں آسانی کے لیے نئی دہلی میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن سے پاسپورٹ کی درخواست کی ہے۔ حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے کہا کہ وہ گرفتاری یا پھانسی کے امکان کے باوجود دسمبر تک بنگلہ دیش واپس آنا چاہتی ہیں۔انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ای میل انٹرویو میں کہا، ،’’اگر موت میری تقدیر ہے، تو میں اپنے ملک کی مٹی پر، اپنے لوگوں کے درمیان مرنا پسند کروں گی ۔‘‘تاہم، بنگلہ دیش کی حکومت نے درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان انہیں موجودہ حوالگی معاہدے کے تحت حوالے کرے، جبکہ انہیں ’’مفرور مجرم‘‘ قرار دیا گیاہے۔ بنگلہ دیش کے جونیئر وزیر خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا بنگلہ دیش ،’’سزا یافتہ اور فرار ہونے والے دہشت گردوں‘‘ کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔
ذہن نشین رہے کہ حسینہ اگست۲۰۲۴ء میں طلبہ کی قیادت میں ملک گیر احتجاج کے ہفتوں کے بعد ہندوستان فرار ہو گئی تھیں۔
اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ حسینہ کے خلاف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران۱۴۰۰؍ افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر سیکیورٹی فورسیز کے ہاتھوں مارے گئے۔ ان کی عوامی لیگ پارٹی پر بعد میں پابندی لگا دی گئی، اور انہیں فروری کے عام انتخابات سے خارج کر دیا گیا۔علاوہ ازیںحسینہ کو بنگلہ دیشی ٹریبونل نے انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے غیر حاضری میں سزائے موت بھی سنائی۔انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد امین الاسلام نے منگل کو کہا کہ حسینہ نے اپیل دائر کرنے کے لیے۳۰؍ دن کی حتمی تاریخ ختم ہونے کے بعد اپنے فیصلے کو چیلنج کرنے کے تمام قانونی آپشن ختم کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی جیل میں غزہ کے معروف ڈاکٹر کی جان کو خطرہ، ۱۴؍ کلو وزن کم ہوگیا
دریں اثنا، عوامی لیگ کے لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں ان کے سینکڑوں حامی ہجومی حملوں میں مارے گئے ہیں اور درجنوں مزید سیکیورٹی فورسیز کی حراست میں ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم، بنگلہ دیشی حکام، اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ پارٹی کے حامیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب ہندوستان کے خارجہ امور کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا: ’’سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی ایک قانونی معاملہ ہے اور اس سے اسی کے مطابق نمٹا جائے گا۔‘‘انہوں نے حوالگی کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت کو ’’تکنیکی مسئلہ قرار دیا ۔
دریں اثنا، مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ چھ برطانوی سیاست دانوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے قانونی طور پر پابند یقین دہانیاں حاصل کرے کہ سابق حسینہ کو ہندوستان سے واپسی پر پھانسی، تشدد یا سیاسی تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے اس مقدمے کا آزادانہ جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔دستخط کنندگان میں بلیک مین، یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن چارلس ٹیناک، اور اسکاٹش رکن پارلیمان مارٹن ڈے، پال میکلینن اور ایلن براؤن، ساتھ ہی برطانوی ایم پی سیمس لوگن شامل ہیں۔