شیرفین ردرفورڈ ۶۱؍ رنز کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت بارباڈوس ٹرائڈئنٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں سینٹ لوسیا کنگز پر نو رنز سے جیت درج کی ہے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2026, 6:02 PM IST | Port Of Spain
شیرفین ردرفورڈ ۶۱؍ رنز کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت بارباڈوس ٹرائڈئنٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں سینٹ لوسیا کنگز پر نو رنز سے جیت درج کی ہے۔
شیرفین ردرفورڈ ۶۱؍ رنز کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت بارباڈوس ٹرائڈئنٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں سینٹ لوسیا کنگز پر نو رنز سے جیت درج کی ہے۔ جیت کے لیے۱۷۸؍ رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، سینٹ لوسیا کنگز کے کپتان روسٹن چیز نے جارحانہ رخ اپنایا اور ایک بار پھر اوپننگ کرتے ہوئے چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ٹرائڈئنٹس نے واپسی کرتے ہوئے ۴۱؍ رنز کی اوپننگ شراکت داری کے بعد دو اوورز کے اندر ہی دونوں اوپنرز کو آؤٹ کر دیا۔ کنگز کو ایک اور جھٹکا تب لگا جب آٹھویں اوور میں ایک رن لینے کی کوشش میں زخمی ہونے کے باعث جیول اینڈریو کو ریٹائر ہونا پڑا۔
Scintillating Striking from Sherfane! 🔥
— CPL T20 (@CPL) August 17, 2026
Sherfane Rutherford is tonight`s Player of the Match! 🇱🇨 x 🇧🇧#CPL26 #SLKvBT #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #GuardianGroup pic.twitter.com/kmYM4A0ZmO
اکیم آگسٹے نے کنگز کو کھیل میں برقرار رکھا۔ انہوں نے نویں اوور میں ایک چوکا اور دو چھکے لگا کر ٹیم کی لے برقرار رکھی۔ انہیں دوسرے کنارے سے زیادہ ساتھ نہیں ملا، تاہم انہوں نے چرتھ اسالانکا کے ساتھ ۵۵؍ رنز کی شراکت داری میں ۴۵؍ رنز بنائے۔ آگسٹے نے ۱۲؍ویں اوور میں سیمنڈز کے خلاف تین چھکے لگا کر اپنی ففٹی پوری کی، لیکن دو اوورز بعد گوڈاکیش موتی نے انہیں آؤٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’آوارہ پن ۲‘‘ نے تاریخ رقم کردی، صرف ۳؍ دن میں عمران ہاشمی کی سب سے بڑی سولو ہٹ
جب ایسا لگ رہا تھا کہ ٹرائڈئنٹس نے میچ پر پکڑ بنا لی ہے، تب ڈینیئل سیمس نے آخری سے پہلے والے اوور میں اماری گوڈرج کے خلاف لگاتار دو چھکے لگا کر مقابلے کو سنسنی خیز بنائے رکھا۔ تاہم تیسرا چھکا مارنے کی کوشش میں وہ آؤٹ ہو گئے، لیکن اس سے آخری اوور میں فورڈ کے لیے اسٹیج تیار ہو گیا۔
آخری اوور میں ۲۹؍ رنز کی ضرورت تھی، اور میتھیو فورڈ کے دو چوکے اور ایک چھکا لگانے کے بعد ریمن سیمنڈز دباؤ میں آ گئے۔ تاہم، انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور چوتھی گیند پر دھیمی گین پھینکی، جس سے فورڈ کو اسٹرائیک چھوڑنی پڑی۔ پانچویں گیند پر جوشوا بشپ آؤٹ ہو گئے۔ مہیش تھیشنا نے آخری گیند پر چوکا لگایا، لیکن سینٹ لوسیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ ۱۸؍ اوورس کے میچ میں بارباڈوس ٹرائڈئنٹس نے نو رنز سے جیت حاصل کر لی۔
اس سے پہلے بارش کی وجہ سے میچ دیر سے شروع ہوا اور بعد میں اسے گھٹا کر ۱۸۔۱۸؍اوورز کا کر دیا گیا، کیونکہ کنگز نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ زیکری کارٹر جلدی آؤٹ ہو گئے، لیکن برینڈن کنگ اور کوئنٹن ڈی کاک نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے ۵۶؍ رنز کی شراکت داری کی۔ بعد میں کپتان روسٹن چیز نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا، لیکن کنگز کے پاس شیرفین ردرفورڈ کی جارحانہ بلے بازی کا کوئی جواب نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا اشارہ،۲۷۔۲۰۲۶ء سیزن ممکنہ طور پر آخری سال
۱۰؍ویں اوور میں جب ٹیم کا اسکور ۳؍ وکٹ پر ۹۰؍ رنز تھا، تب رُدرفورڈ کریز پر آئے اور انہوں نے ۳۱؍ گیندوں پر۶۱؍ رنز بنائے، جس میں تین چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ انہوں نے سب سے پہلے فورڈ پر حملہ کیا، ایک چوکے کے بعد دو چھکے جڑے، اور پھر ۱۷؍ویں اوور میں لگاتار چھکے لگا کر تین سال میں اپنا پہلی سی پی ایل نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم وہ آخری اوور میں آؤٹ ہو گئے، لیکن کرس گرین کے آخری گیند پر لگائے گئے چھکے کی بدولت ٹرائڈئنٹس نے ۱۸؍ اوورز میں ۵؍ وکٹ پر۱۷۷؍ رنز بنائے۔