• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں بارسلونا فٹبال کلب کی دُرگت

Updated: February 13, 2026, 5:54 PM IST | Madrid

ڈیاگو سیمیونی کی ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے (فرسٹ لیگ) میں دفاعی چیمپئن بارسلونا کو۰۔۴؍گول سے شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کر لی ہے۔

Ateletico Madrid Player.Photo:INN
ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ڈیاگو سیمیونی کی ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے (فرسٹ لیگ) میں دفاعی چیمپئن بارسلونا کو۰۔۴؍گول سے شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کر لی ہے۔ بارسلونا کے لیے اب ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے دوسرے مرحلے میں واپسی ایک ناممکن مشن دکھائی دیتی ہے۔


جمعرات کے روز کھیلے گئے اس یک طرفہ مقابلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے کھیل کے پہلے ۴۵؍ منٹ میں ہی بارسلونا کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ہانسی فلک کی زیرِ تربیت بارسلونا کی ٹیم شروع ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔
 کھیل کے چھٹے منٹ میں بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی ایرک گارسیا نے گیند گول کیپر جوآن گارسیا کی طرف اچھالی، مگر گول کیپر کی غفلت کے باعث گیند ان کے بوٹ کے نیچے سے پھسل کر گول لائن عبور کر گئی۔

یہ بھی پڑھئے:نئی سی پی آئی سیریز میں مہنگائی کی شرح ۴؍ فیصد سے کم رہنے کی توقع

 ۱۴؍ ویں منٹ میں انٹوان گریزمین نے ناہوئل مولینا کے خوبصورت پاس پر گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری دُگنی کر دی۔۳۳؍ویں منٹ میں جولین الواریز کے پاس پر لک مین نے شاندار فنشنگ کرتے ہوئے اسکور ۰۔۳؍گول کر دیا۔  ہاف ٹائم سے ذرا قبل جولین الواریز نے ڈی باکس کے قریب سے ایک طاقتور شاٹ کے ذریعے چوتھا گول داغ کر بارسلونا کی رہی سہی امیدیں بھی ختم کر دیں۔

یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر، سیم مینڈس کی فلم ’’دی بیٹلز بایوپک‘‘ میں موسیقار روی شنکر کا کردار ادا کریں گے

دوسرے ہاف میں بارسلونا نے واپسی کی کوشش کی اور متبادل کھلاڑی کے طور پر رابرٹ لیوانڈوسکی کو بھی میدان میں اتارا گیا۔ ۵۲؍ویں منٹ میں پاؤ کبارسی نے ایک گول اسکور کیا، لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری  کے طویل جائزے کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔کھیل کے آخری لمحات میں بارسلونا کی مشکلات اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایرک گارسیا کو ایٹلیٹیکو کے کھلاڑی ایلکس بینا کو گرانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK