• Tue, 23 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، ویاریال کو ہرایا ، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مستحکم

Updated: December 22, 2025, 7:04 PM IST | Madrid

اسٹار ونگرز رافینہ اور لامین یمال کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے ویاریال کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ۰۔۲؍گول سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بارسلونا نے لالیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ کے خلاف ۴؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Raphinha And Lamine.Photo:INN
رافینہ اور لامین یامل۔ تصویر:آئی این این

اسٹار ونگرز رافینہ اور لامین یمال کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے ویاریال کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ۰۔۲؍گول  سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بارسلونا نے لالیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ کے خلاف ۴؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔اتوار کے روز کھیلے گئے اس میچ میں بارسلونا نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ میچ کے اہم لمحات درج ذیل رہے۔ برازیلین ونگر رافینہ نے ابتدائی منٹوں میں پینلٹی حاصل کی اور اسے کامیابی سے گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ویاریال کے ریناٹو ویگا کو لامین یمال پر خطرناک فاؤل کرنے کی وجہ سے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس سے میزبان ٹیم ۱۰؍کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔
 میچ کے دوسرے ہاف میں ۱۸؍ سالہ نوجوان کھلاڑی لامین یمال نے بہترین فنشنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا اور بارسلونا کی فتح یقینی بنا دی۔ بارسلونا کے کوچ ہانسی فلک نے میچ سے قبل فیفا کی دی بیسٹ  ٹیم آف دی ایئر میں رافینہ کو شامل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ رافینہ نے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی سے کوچ کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اگرچہ بارسلونا کا دفاع  کچھ مواقع پر کمزور نظر آیا، لیکن گول کیپر جون گارسیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویاریال کے کئی یقینی گول روکے۔ ویاریال کے اسٹرائیکر ایوز پیریز نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن دفاعی کھلاڑی جیولز کونڈے اور گول کیپر گارسیا ان کے سامنے دیوار بن گئے۔
اس مسلسل ۸؍ویں فتح کے بعد بارسلونا اب دوسرے نمبر پر موجود ریال میڈرڈ سے چار پوائنٹس آگے ہے۔ دوسری جانب، ویاریال اس شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر ہے کیونکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے گیرونا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مچل اسٹارک کا آئی سی سی سے ٹیکنالوجی کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ

بابر اعظم نے ٹی  ۲۰؍ کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جو اس وقت بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ابتدائی دو میچز میں ناکامی کے بعد تیسرے میچ میں ان کا بلہ چلا اور انہوں نے ۴۲؍ گیندوں پر ۵۸؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ اس نصف سنچری کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں پہلی اننگز کھیلتے ہوئے ۵۰؍ یا اس سے زائد اسکور کی تعداد ۶۳؍گول  تک پہنچا دی۔

یہ بھی پڑھئے:مستقبل میں غربت نہیں ہوگی، پیسے بچانے کی ضرورت نہیں: ایلون مسک

اس سے قبل وراٹ کوہلی ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں تنہا یہ اعزاز رکھتے تھے  تاہم اب بابر اعظم بھی ویراٹ کوہلی کے ساتھ اس اعزاز میں ہم پلہ ہو گئے ہیں۔  بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف ۱۶۳؍ اننگز میں انجام دیا جبکہ وراٹ کوہلی کو یہاں تک پہنچنے کے لیے ۲۱۶؍ اننگز کا سہارا لینا پڑا تھا۔ اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر اور جوس بٹلر۵۸۔۵۸؍ نصف سنچریوں کے ساتھ بابر اور کوہلی سے پیچھے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK