Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران اسرائیل جنگ کے دوران باسمتی چاول کی قیمت کم ہوسکتی ہے

Updated: June 18, 2025, 11:22 AM IST | Agency | Tel Aviv

ایک ماہ پہلے تک ایکسپورٹ ۱۰۰۰-۹۵۰؍ ڈالر فی ٹن کے حساب سے ہو رہا تھا لیکن اب یہ گھٹ کر۹۵۰-۹۰۰؍ ڈالر فی ٹن پر آ گیا ہے۔

Currently, it is expected that basmati prices may fall slightly. Photo: INN
فی الحال توقع کی جا رہی ہے کہ باسمتی کی قیمتیں تھوڑی گر سکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دونوں ملک حالت جنگ میں آچکے ہیں۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو آنے والے وقت میں پوری دنیا میں بہت سی چیزیں مہنگی ہو سکتی ہیں لیکن اس دوران باسمتی سستا بھی ہوسکتا ہے۔ 
 درحقیقت گزشتہ دو ماہ میں باسمتی چاول کی قیمتوں میں ۱۵؍ سے۲۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بیرون ملک خصوصاً مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی برآمدات ہے لیکن اب اس اضافے کو روکا جا سکتا ہے، کیونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ایران کیلئے برآمدات کم ہو سکتی ہیں ۔ 
  ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈز ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی( اے پی ای ڈی اے) کے مطابق ایران ہندوستان سے باسمتی چاول خرید نے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں ہندوستان نے ایران کو تقریباً۶ ؍ ہزار ۳۷۴؍کروڑ روپے کے باسمتی چاول برآمد کئے جو کل برآمدات کا تقریباً ۶ء۱۲؍ فیصد تھا۔ 
 گزشتہ مہینوں میں جب ہندوستان میں باسمتی چاول کی قیمت۷۵؍ روپے سے ۹۰؍ روپے فی کلو تک پہنچ گئی تو مغربی ایشیائی ممالک اور ایران نے اسے بڑی مقدار میں خریدا۔ اس سے برآمدات بڑھیں اور پھر قیمتیں بھی بڑھیں ۔ 
  اس سلسلے میں   ایکسپورٹر راجیش جین پہاڑیہ نے اکنامک ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ پہلے تک ایکسپورٹ ۱۰۰۰-۹۵۰؍ ڈالر فی ٹن کے حساب سے ہو رہا تھا لیکن اب یہ گھٹ کر۹۵۰-۹۰۰؍ ڈالر فی ٹن پر آ گیا ہے۔ ان کے مطابق فریٹ چارجز میں اضافے اور ٹرانزٹ میں تاخیر کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ 
 اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ بڑھتا ہے یا عالمی سطح پر کوئی بڑی سیاسی تبدیلی آتی ہے تو باسمتی چاول کی قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں لیکن فی الحال توقع کی جا رہی ہے کہ قیمتیں تھوڑی گر سکتی ہیں اور مارکیٹ مستحکم رہ سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK