ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا خطاب جیتنے پر ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے ۱۳۱؍ کروڑ روپے کے خطیر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2026, 3:05 PM IST | Mumbai
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا خطاب جیتنے پر ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے ۱۳۱؍ کروڑ روپے کے خطیر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا خطاب جیتنے پر ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے ۱۳۱؍ کروڑ روپے کے خطیر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے منگل کے روز اس تاریخی فیصلے کی تصدیق کی۔
ہندوستانی ٹیم نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے کئی نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ ہندوستانی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا خطاب لگاتار دو بار (۲۰۲۴ء اور ۲۰۲۶ء) جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ہندوستان اب تک تین بار (۲۰۰۷ء،۲۰۲۴ء اور۲۰۲۶ء) یہ اعزاز حاصل کر کے سب سے زیادہ بار ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔بی سی سی آئی نے اس عظیم الشان کامیابی پر کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور سلیکٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ انعام کھلاڑیوں کی محنت اور ملک کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
گیری کرسٹن سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز کھلاڑی کوچ گیری کرسٹن کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ گیری کرسٹن سری لنکن مینز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آفیشیل اعلامیے کے مطابق گیری کرسٹن ۱۵؍ اپریل ۲۰۲۶ءسے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کا معاہدہ دو سال کی مدت کے لیے طے پایا ہے، جس کے دوران وہ ٹیم کی طویل المدتی حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی مہارت پر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا میں پانچ ایرانی خواتین فٹبالرز کو سیاسی پناہ ملی
واضح رہے کہ یہ عہدہ سابق سری لنکن لیجنڈ سنتھ جے سوریا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوا تھا۔ جے سوریا نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی مایوس کن اور ناقص کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:طاہر راج بھسین نے وکرم فڈنیس کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کی
گیری کرسٹن دنیا کے کامیاب ترین کوچز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۱ء کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی تاریخی فتح میں بطور ہیڈ کوچ کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ، ان کی کوچنگ کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں عالمی نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ وہ حال ہی میں پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ایشیائی کنڈیشنز کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔