• Wed, 16 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلورو:۹۰؍ سے زائد اسپتالوں کو کینسر کی مشتبہ جعلی دوائیں فراہم کرنے کا الزام ، شخص گرفتار

Updated: September 16, 2026, 7:08 PM IST | Bengaluru

بنگلورو میں ایک شخص کم قیمتوں پر ایکسپائر اور جعلی دوائیں اسپتالوں کو فروخت کر رہا تھا ۔ اس نے ۹۰ سے زائداسپتالوں کو کینسر جیسے امراض کی جعلی دوائیں فروخت کی ہیں ، فی الحال اسے گرفتار کر لیاگیا ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

۱۴؍ ستمبر کو بنگلورو میں کرپا ہیلتھ کیئرکے مالک ویریش کمار جین کو ایک ایسے مبینہ جعلی ادویات کے ریکیٹ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جس کے تحت ۹۰؍ سے زائد اسپتالوں اور کلینکس کو کینسر اور دیگر اہم مشتبہ جعلی دوائیں سپلائی کی جا رہی تھیں۔یہ پورا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب حکام نے ۱۸؍ اگست کو بڈادی میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر تقریباً ۴ء۹۱؍ کروڑ روپے مالیت کی مشتبہ جعلی ادویات کے ساتھ ساتھ جعلی لیبل، بِل اور دیگر آلات ضبط کئےتھے۔تحقیقات کاروں کا الزام ہے کہ کم قیمت یاایکسپائر ہو چکی ادویات کو دوبارہ پیک کر کے نامور فارماسیوٹیکل برانڈز کے لیبلز لگا کر فروخت کیا جا رہا تھا اور رپورٹس کے مطابق ان پر ۵۰؍ فیصد تک کی چھوٹ بھی دی جا رہی تھی۔تفتیش کے دوران میڈیکل ریپریزنٹیٹوز کے ساتھ مشتبہ تعلقات ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہےجبکہ اس معاملے کا ایک اہم ملزم پرشانت فی الحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
دریں اثناء حکام ایک وسیع تر بین الریاستی نیٹ ورک کی جانچ کرتے ہوئے ادویات کے نمونوں اور سپلائی ریکارڈز کی پڑتال کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ ان تمام اسپتالوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں یہ مشتبہ جعلی دوائیں بھیجی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK