بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی پہلی آئی پی ایل فتح کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم ۱۰؍ افراد ہلاک اور۲۵؍ سے زائد زخمی ہو گئے۔
EPAPER
Updated: June 04, 2025, 10:33 PM IST | Bengaluru
بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی پہلی آئی پی ایل فتح کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم ۱۰؍ افراد ہلاک اور۲۵؍ سے زائد زخمی ہو گئے۔
بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی پہلی آئی پی ایل فتح کی خوشی میں منعقدہ تقریب افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گئی، جب بھاری ہجوم کے باعث بھگدڑ مچنے سے کم از کم ۱۰؍ افراد ہلاک اور۲۵؍ سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں پرجوش مداح اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے تاکہ اپنی ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن منا سکیں۔ ہجوم کے بے قابو ہونے کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس میں خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد بنگلور پولیس نے ہجوم پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر آر سی بی کی فتح کی پریڈ منسوخ کر دی گئی۔