برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ) نے یکم جون سے ممبئی اور مضافات میں بغیر اے سی کی کئی بسوں کو اے سی بسوں میں تبدیل کرنے اور تقریباً ۳۰؍ بسوں کے راستوں میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 6:39 PM IST | Staff Reporter | Mumbai
برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ) نے یکم جون سے ممبئی اور مضافات میں بغیر اے سی کی کئی بسوں کو اے سی بسوں میں تبدیل کرنے اور تقریباً ۳۰؍ بسوں کے راستوں میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ) نے یکم جون سے ممبئی اور مضافات میں بغیر اے سی کی کئی بسوں کو اے سی بسوں میں تبدیل کرنے اور تقریباً ۳۰؍ بسوں کے راستوں میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منترالیہ سے گوونڈی کے شیواجی نگر ٹرمینس ڈپو جانے والی ۸؍ نمبر کی بس کو اے سی بس کردیا جائے گا اور پہلی بس صبح ۸؍ بج کر ۵؍ منٹ پر اور آخری بس رات کو ۱۰؍ بج کر ۵۰؍ منٹ پر چلائی جائے گی۔ بس نمبر ۴۴؍ کالاچوکی سے ورلی تک چلائی جائے گی۔ ورلی ڈپو سے ورسوا کے یاری روڈ کے درمیان چلائی جانے والی بس نمبر ۵۴؍ اتوار کو اے بس ہوگی اور عام دنوں میں بغیر اے سی کی بس ہوگی۔ اے سی اےبس نمبر ۱۲۵؍ نیوی نگر سے ورلی ڈپو کے درمیان چلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: شدید تنقیدوں کے بعد سیندور کی تقسیم کا منصوبہ واپس
ماہم سے مالونی کے درمیان چلائی جانے والی بس نمبر ۲۴۱؍ اب سانتا کروز سے مالونی کے درمیانی چلائی جائے گی۔
کرلا ڈپو سے بیک بے تک چلائی جانے والی اے۔ ۲۵؍ اب سائن تک ہی چلائی جائے گی۔
ملاڈ اسٹیشن (ویسٹ) سے جن کلیان نگر کے درمیان چلنے والی ۲۴۳؍ اور گوریگائوں اسٹیشن (ایسٹ) سے فلم سٹی کے درمیان چلنے والی ۳۴۳؍ بس اب اے سی بس ہوگی۔ جبکہ بس نمبر ۳۴۴؍ بھی اے سی بس کردی جائے گی اور گوریگائوں بس اسٹیشن (ایسٹ) سے سنکلپ سوسائٹی یا نگری نیوارا پرکلپ ۴؍ تک چلائی جائے گی۔
بس نمبر ۳۴۷، ۴۵۲، ۴۵۹، ۶۰۲؍ اور ۶۲۶؍ کے راستوں میں بھی معمولی تبدیلی کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ اے۔ ۴۹۰؍ نمبر کی نئی بس منترالیہ سے تھانے کے بالکم کے درمیان چلائی جائے گی اور اے۔ ۱۷۵؍ نمبر کی بس پرتیکشا نگر، انٹاپ ہل، وڈالا، خداداد سرکل اور پرتگیز چرچ جائیگی۔