یہاں کے پوئیسر ڈپو میںجمعہ کو پی ایم آئی کمپنی جس کےتحت ویٹ لیزبسیں چلائی جارہی ہیں، کے ملازمین نے اچانک ہڑتال کردی۔ اس کی وجہ سے اس کمپنی کی بسیں ڈپو میں کھڑی رہیں اورمسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
پوئیسربس ڈپو میں ہڑتال کرنے والے ملازمین۔ تصویر: آئی این این
یہاں کے پوئیسر ڈپو میںجمعہ کو پی ایم آئی کمپنی جس کےتحت ویٹ لیزبسیں چلائی جارہی ہیں، کے ملازمین نے اچانک ہڑتال کردی۔ اس کی وجہ سے اس کمپنی کی بسیں ڈپو میں کھڑی رہیں اورمسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایم آئی کمپنی کے ملازمین کی جانب سے بتایا گیا کہ تنخواہ وقت پر نہ ملنے اور اب تک اگست کی تنخواہ ادا نہ کئےجانے پر مجبوراً انہوں نے کام نہ کرنے کافیصلہ کیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہواکہ مذکورہ کمپنی کی پوئیسر ڈپو سےچلائی جانے والی ۲۹؍ بسوں میں سے محض ۱۰؍ بسیں بمشکل بیسٹ کے ڈرائیوروں کے ذریعے چلائی جاسکیں۔ حیرت کی بات یہ ہےکہ گزشتہ ۲؍ ماہ کے اندر اس طرح کےحالات پیدا ہونے کایہ دوسرا موقع ہے۔
بیسٹ انتظامیہ نےبتایا کہ کمپنی کی جانب سےپوری رقم ملازمین کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں کرائی گئی تھی اس لئےانہوں نے کام روک دیا ۔ اس تعلق سے گفتگو سے مسئلہ حل کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی کے ذمہ داران کومتنبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے دیں۔