• Mon, 23 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھارتی ایئرٹیل کا این بی ایف سی شعبہ کے ذریعے فائنانس سیکٹر میں بڑا قدم

Updated: February 23, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

بھارتی ایئرٹیل نے اعلان کیا کہ وہ اپنی غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی) شاخ، ایئرٹیل منی لمیٹڈ کے ذریعے ڈیجیٹل لوننگ کاروبار کو بڑھانے کے لیے اگلے چند برسوں میں۲۰؍ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

Airtel In New Business.Photo:INN
ایٹرٹیل کمپنی کا نیا کاروبار۔ تصویر:آئی این این

بھارتی ایئرٹیل نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ اپنی غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی) شاخ، ایئرٹیل منی لمیٹڈ کے ذریعے ڈیجیٹل لوننگ کاروبار کو بڑھانے کے لیے اگلے چند برسوں میں۲۰؍ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ٹیلی کام کمپنی نے کہا کہ یہ نئی سرمایہ کاری ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مالیاتی خدمات کے شعبے میں اس کی موجودگی کو مضبوط کرے گی اور ملک میں موجود کریڈٹ گیپ کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔کل  ۲۰؍ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں سے ۷۰؍ فیصد رقم ایئرٹیل خود لگائے گی جبکہ باقی ۳۰؍ فیصد رقم پروموٹر گروپ بھارتی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
بھارتی ایئرٹیل کے ایگزیکٹیو وائس چیئرمین گوپال وٹل نے کہا کہ کمپنی کے لوننگ پلیٹ فارم کی کامیابی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور صارفین کے اعتماد کو بڑے پیمانے پر مؤثر طریقے سے جوڑنے کے قابل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہمارا این بی ایف سی توسیعی منصوبہ اس مضبوط بنیاد کو مزید مستحکم کرتا ہے اور یہ ہمارے اس ہدف کی عکاسی کرتا ہے جس میں ہم اعتماد، جدت اور مالی شمولیت پر مبنی مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل لوننگ کاروبار بنانا چاہتے ہیں۔‘‘ ایئرٹیل منی لمیٹڈ کو ۱۳؍ فروری ۲۔۲۶ء کو ہندوستانی ریزرو بینک (آر بی آئی) سے این بی ایف سی لائسنس ملا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کپل شرما کی قیادت میں ایک مزاحیہ سیریز بنائی جائے گی: رپورٹ

کمپنی نے کہا کہ یہ اقدام مالی شمولیت کو گہرا کرنے اور ملک بھر کے صارفین کو آسان، محفوظ اور جدید ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے کی سمت میں ایک اسٹریٹجک توسیع ہے۔گزشتہ ۲؍برسوں میں ایئرٹیل نے ایک ڈیجیٹل لوننگ پلیٹ فارم تیار کیا ہے، جس کے ذریعے اب تک ۹؍ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض فراہم کیے جا چکے ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ اس کا لوننگ سروس پرووائیڈر (ایل ایس پی) ماڈل منظم انڈر رائٹنگ، بہتر پورٹ فولیو مینجمنٹ اور ریئل ٹائم رسک مانیٹرنگ کی بدولت مضبوط ترقی حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس ۲۰۲۶ء کا اختتام ، ناروے کی حکمرانی برقرار

کمپنی  نے یہ بھی کہا کہ ۵۰۰؍ سے زیادہ ڈیٹا سائنسدانوں کے تعاون سے ڈیٹا اور اینالٹکس انجن سے لیس اس کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیز رفتار توسیع کے قابل رہا ہے، جبکہ قرض کی کارکردگی بھی تسلی بخش رہی ہے۔انتظامی تقاضوں کے تحت ایئرٹیل منی نے واضح کیا کہ اسے آر بی آئی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملا ہے، لیکن مرکزی بینک کمپنی کی مالی حالت یا اس کے واجبات کی واپسی کی ضمانت نہیں دیتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK