Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : میونسپل اسکولوں کے۱۶؍طلبہ تعلیمی دورے پر دہلی روانہ

Updated: August 19, 2026, 2:38 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

میونسپل کارپوریشن کے زیرِ انتظام میونسپل اسکولوں کے سیکنڈری سیکشن کے ۱۶؍ طلبہ کو ملک کے جمہوری اور آئینی نظام سے روشناس کرانے کے مقصد سے دہلی کے تعلیمی دورے پر روانہ کیا گیا۔

Students departing for an educational tour, accompanied by the Mayor, Deputy Mayor, Commissioner, Member of the Legislative Assembly, and other leaders and officials. Picture: INN
تعلیمی دورے پر روانہ ہونے والے طلبہ میئر، ڈپٹی میئر، کمشنر، رکن اسمبلی و دیگر لیڈران و افسران کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

میونسپل کارپوریشن کے زیرِ انتظام میونسپل اسکولوں کے سیکنڈری سیکشن کے ۱۶؍ طلبہ کو ملک کے جمہوری اور آئینی نظام سے روشناس کرانے کے مقصد سے دہلی کے تعلیمی دورے پر روانہ کیا گیا۔ گزشتہ شام میونسپل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں میئر نارائن رتن چودھری، میونسپل کمشنر انمول ساگر ، مشرقی حلقہ کے رکن اسمبلی رئیس شیخ، ڈپٹی میئر طارق مومن اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ایڈوکیٹ ایشا عمران خان نے ہری جھنڈی دکھا کر طلبہ کی گاڑی کو روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ایرولی کی تعمیراتی سائٹ پر کرین کا ہُک ٹوٹ کر گرا ،۲ ؍ مزدور ہلاک

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (تعلیم) بال کرشن کشیرساگر، اسسٹنٹ کمشنر (تعلیم) نتن پاٹل، پربھاگ سمیتی ایک کے چیئرمین حسنین فاروقی، کارپوریٹرز اور میونسپل کارپوریشن کے دیگر افسران موجود تھے۔

واضح ہوکہ میونسپل کارپوریشن کے تحت اس وقت مجموعی طور پر سیکنڈری کی ۱۱؍ اسکول جاری ہیں، جن میں ۴؍مراٹھی میڈیم، ۴؍اردو میڈیم، ۲؍ تیلگو میڈیم اور ایک  ہندی میڈیم اسکول شامل ہیں۔ ان اسکولوں کی نویں اور دسویں جماعت کے ۱۶؍ طلبہ، ۲؍ اساتذہ اور ایک  افسر پر مشتمل مجموعی طور پر ۱۹؍ رکنی وفد دہلی کے تعلیمی دورے پر روانہ ہوا ہے۔  دورے کے دوران طلبہ کو ملک کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے پارلیمنٹ کے کام کاج اور قانون سازی کے عمل سے واقف کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ راشٹرپتی بھون کا بھی دورہ کرایا جائے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK