Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’حضورؐ کے نام والے بینر جیسے لگائیں، ویسے نکالیں بھی ‘‘

Updated: August 19, 2026, 2:44 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

القریش ہیومن ویلفیئر اسوسی ایشن نے توجہ دلائی، عامۃ المسلمین کے نام اپیل جاری کی کہ’’ ایسے بینرز اور ہورڈنگز کو بے حرمتی سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔‘‘

It is essential to remove banners displayed for Eid-e-Milad with full respect after the occasion. Picture: Inquilab
عید میلاد کےموقع پر بینرز لگاکر بعدمیں انہیں پورے احترام کے ساتھ نکالناضروری ہے۔ تصویر:انقلاب

جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر تنظیموں، اہم شخصیات، سماجی خدمت گاروں اور سیاسی لیڈران کی جانب سے رسول اکرمؐ کے نام، گنبد ِ خضریٰ اور دیگر مقدس مقامات کی تصویراستعمال کرتے ہوئے بکثرت بینر اور ہورڈنگز لگائی جاتی ہیں۔ مگر جب جشن میلادگزر جاتا ہے تو بی ایم سی کی جانب سے ان ہورڈنگز اوربینر کو نکالنے کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ اس سے ان کی بے حرمتی ہوتی ہے ۔اس لئے ایسے بینرز اور ہورڈنگز کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے القریش ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے خاص توجہ دلائی گئی ہے ۔ اسوسی ایشن کے نائب صدر آصف قریشی نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے اس تعلق سے گزشتہ سال کی مثال دی اوروہ ویڈیو بھی مہیا کرایا جب بی ایم سی اہلکار ایسے بینرز کونکالنے کے وقت اسے نیچے پھینک رہے تھے اور انہوں نے بی ایم سی ملازمین کو روکا تھا۔ اس لئے اگر بینر لگانے والے خود ہی نکالنے پر بھی توجہ دیں تو بے حرمتی سے بچا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں اسوسی ایشن کی جانب سے عامۃ المسلمین کے نام ایک اپیل بھی جاری کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی : میونسپل اسکولوں کے۱۶؍طلبہ تعلیمی دورے پر دہلی روانہ

اسوسی ایشن کی مسلم کمیونٹی سے عاجزانہ اپیل

اسوسی ایشن کی اس اپیل کے ذریعے یہ پیغا م دیا گیا ہےکہ ’’ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐکے یوم ِولادت کے بابرکت موقع پرہم امت مسلمہ سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ آپؐ کے نام مبارک کے لئے انتہائی احترام اور وقار کا مظاہرہ کیا جائے ۔ اگر ہم اپنے پیارے نبی ؐ کے پاک نام اور درود شریف پر مشتمل پوسٹرز، بینرز یا ہورڈنگز لگاتے ہیں تو ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہئے کہ بعد میںانہیں باوقار طریقے سے ہٹا دیا جائے۔انہیں کبھی بھی سڑک کے کنارے نہیں چھوڑنا چاہئے، کوڑے کے ڈھیر میں نہیں پھینکنا چاہئے یا گندی اور نامناسب جگہوں پر نہیں رکھا جانا چاہئے۔ ہم نے ایسے مواقع دیکھے ہیں جہاں بینرز اور پوسٹرز کو ہٹا کر کوڑے دان یا نامناسب جگہوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ یہ ہمارے پیارے نبی ؐکے مقدس نام کی توہین ہے۔ اس لئے آئیے ہم خود ذمہ داری لیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کلیان: ۱۳؍ سال سے ہورڈنگز کیلئے کوئی ٹینڈر نہیں!

اپیل کے ذریعے یہ بھی پیغام دیا گیا کہ پروگرام یا ایسے مواقع کے بعد، براہ کرم ایسے تمام پوسٹرز، بینرز اور ہورڈنگز کو احترام کے ساتھ ہٹا دیں اور انہیں مناسب اور باوقار طریقے سے رکھ دیں۔ آئیے ہم یہ عہد کریں کہ اپنے پیارے نبی محمدؐ کے پاک نام کو نہ صرف ظاہر کرکے عزت دیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ہر مرحلے پر اسمِ پاک کا احترام لازماً کیا جائے گا۔ یہ اپیل القریش ہیومن ویلفیئر اسوسی ایشن کے نائب صدر محمدآصف عارف قریشی اور جنرل سیکریٹری عمر انصاری کی جانب سے کی گئی ہے۔محمدآصف قریشی کے مطابق ’’اس ضمن میںانہوں نے شعیب خطیب ،امین پٹیل اورکچھ مزیدشخصیات سے بھی بات چیت کی ہے۔اس کا مقصد یہی ہےکہ یہ سلسلہ بند ہو ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عیدالاضحی کے موقع پر سوسائٹی میں بکرا لانے پر جرمانہ عائد کرنے کی قرارداد منظور

اسوسی ایشن کے نائب صدر نے کیا کہا؟
اسوسی ایشن کے نائب صدر آصف قریشی نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے اس تعلق سے گزشتہ سال کی مثال دی اوروہ ویڈیو بھی مہیا کرایا جب بی ایم سی اہلکار ایسے بینرز کونکالنے کے وقت اسے نیچے پھینک رہے تھے اور انہوں نے بی ایم سی ملازمین کو روکا تھا۔ اس لئے اگر بینر لگانے والے خود ہی نکالنے پر بھی توجہ دیں تو بے حرمتی سے بچا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں اسوسی ایشن کی جانب سے عامۃ المسلمین کے نام ایک اپیل بھی جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK