پرانت آفس کے سامنے دھرنا، مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 12:45 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
پرانت آفس کے سامنے دھرنا، مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ۔
دہلی کے جَنتر مَنتر پر احتجاج کے دوران مبینہ لاٹھی چارج کے خلاف بھیونڈی شہر ضلع کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو زبردست احتجاج کیا۔ کانگریسی کارکنان نے بھیونڈی کے پرانت آفس کے سامنے دھرنا دے کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور بعد ازاں پرانت افسر کے توسط سے صدرِ جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ جَنتر مَنتر پر احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کرنے والے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیں اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی گرفتاری کے معاملے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی میں طلبہ پرلاٹھی چارج کی گونج ’کے ڈی ایم سی‘کی جنرل باڈی میٹنگ میں سنائی دی
عبدالرشید طاہر مومن ،اقبال صدیقی، عرشی اعظمی ودیگر لیڈران و احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ جمہوری نظام میں پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے مگر احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا استعمال جمہوری اقدار کے منافی ہے نیز اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی گرفتاری کے خلاف مذمت کرکے ہوئے اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر برائے تعلیم دھرمیندر پردھان استعفیٰ دیں ۔نیز وزیر اعظم نریندر مودی طلبہ کیخلاف مظالم پر معافی مانگیں ۔مقررین نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت اختلافِ رائے کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جسے کانگریس ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے: طلبہ کی حمایت میں ونچت بہوجن اگھاڑی کا زبردست احتجاج
اس موقع پر بھیونڈی کانگریس کے سابق صدر و سابق رکنِ اسمبلی رشید طاہر مومن، ڈاکٹر نور انصاری، اقبال صدیقی، سہیل خان، جاوید فاروقی، عرشی اعظمی، جابر انصاری،کارپوریٹر شکیل پاپا سمیت کانگریس کے متعدد عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔