Inquilab Logo Happiest Places to Work

منشیات کے الزام میں پھنسانے کی دھمکی سے مجھے شدید ذہنی صدمہ پہنچا: ہرش وردھن کدم

Updated: July 24, 2026, 12:28 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Ulhasnagar

ملک بھر میں مسلسل پیپر لیک اور نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کے خلاف طلبہ کا غصہ کھل کر سڑکوں پر نظر آنے لگا ہے۔

Harsh Vardhan Kadam. Photo: INN
ہرش وردھن کدم۔ تصویر: آئی این این

ملک بھر میں مسلسل پیپر لیک اور نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کے خلاف طلبہ کا غصہ کھل کر سڑکوں پر نظر آنے لگا ہے۔ بدھ کے روز ممبئی میں ہزاروں طلبہ نے پیپر لیک کے خلاف زوردار احتجاج اور دھرنا دیا جس کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے متعدد طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ تاہم اس کارروائی کے بعد ایک ایسا الزام سامنے آیا ہے جس نے نہ صرف پولیس کے طرز عمل بلکہ جمہوری احتجاج کے حق پر بھی سنگین سوالیہ نشان کھڑا کردیاہے۔

یہ بھی پڑھئے: بی ایم سی کی کینٹین سیـٖل ہونے پر متعلقہ افسر سے بازپرس

حراست میں لئے گئے طلبہ میں الہاس نگر کے بارہویں سائنس کے طالب علم ہرش وردھن کدم بھی شامل تھے۔انہوں نے نمائندۂ انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دادر میں احتجاج کے دوران وہ پولیس کی کارروائی کا ویڈیو ریکارڈ کررہے تھے کہ اسی دوران ایک پولیس افسر نے انہیں اور ان کے ایک ساتھی کو زبردستی پولیس وین میں بٹھا دیا۔ ہرش وردھن کے مطابق پولیس افسر نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری جیب میں پچاس پچاس گرام پاؤڈر (منشیات) ڈال کر ایسا کیس بنائیں گے کہ پوری زندگی ضمانت بھی نہیں ملے گی۔

طالب علم کا کہنا ہے کہ اس دھمکی نے انہیں شدید ذہنی صدمے میں مبتلا کر دیا لیکن اسی دوران انہوں نے خفیہ طور پر اس پولیس افسر کی گفتگو کا ویڈیو بھی ریکارڈ کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے: شیواجی پارک کے مظاہرین کی بچوں نے اسکول کی کھڑکی سے ہاتھ ہلا کرحوصلہ افزائی کی

ہرش وردھن کدم نے بتایا کہ وہ بارہویں سائنس کے طالب علم ہیں اور مستقبل میں میڈیکل کے شعبہ میں اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے اور دیگر طلبہ کے مستقبل کو بچانے کے لئے پُرامن احتجاج میں شریک ہوئے تھے مگر انہیں ایک مجرم کی طرح دھمکایا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK