میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو ۲۰۲۶ءکی دیوالی پر فی کس۲۰؍ہزار روپے بونس دینے کا مطالبہ بھارتی کامگار کرمچاری مہاسنگھ نے کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 09, 2026, 11:04 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو ۲۰۲۶ءکی دیوالی پر فی کس۲۰؍ہزار روپے بونس دینے کا مطالبہ بھارتی کامگار کرمچاری مہاسنگھ نے کیا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو ۲۰۲۶ءکی دیوالی پر فی کس۲۰؍ہزار روپے بونس دینے کا مطالبہ بھارتی کامگار کرمچاری مہاسنگھ نے کیا ہے۔ اس ضمن میں یونین نے میونسپل کمشنر انمول ساگر اور میئر نارائن چودھری کو تحریری میمورنڈم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں کانگریس نے’جمہوریت کا یوم سیاہ‘ منایا
یونین کے صدر بھانوداس بھسالے اور سیکریٹری شری پت تانبے نے کہا کہ ہر سال دیوالی کے موقع پر میونسپل ملازمین اور افسران کو بونس دیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کارپوریشن کی مالی صورتحال کا حوالہ دے کر اس رقم میں کمی کردی جاتی ہے۔یونین کے مطابق ۲۰۲۵ء میں ملازمین کو فی کس۱۴؍ ہزار۵؍سو روپے بونس دیا گیا تھا،اس رقم میں اضافہ کیا جاناچاہئے۔