• Fri, 09 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیانیش کمار کے خلاف ’’دہلی مارچ‘‘ کو روکنےکیلئے پولیس ملک بھر میں سرگرم

Updated: October 09, 2026, 10:50 AM IST | Agency | New Delhi

سی جے پی کارکنوں کی گرفتاریوں کا الزام، نوجوانوں کو مظاہرہ سے دور رکھنے کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ذمہ داران سے بھی پولیس کی ملاقاتیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سنیچر (۱۰؍ اکتوبر) کو کاکروچ جنتاپارٹی  (سی جے پی) کے ’’دہلی مارچ‘‘ کو روکنے اور مظاہرین کو جنتر منتر نہ پہنچنے  دینے کیلئے ملک بھر میں بی جےپی کے اقتدار والی ریاستوں میں پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔ سی جے پی نے ایکس پوسٹ کے ذریعہ اپنے کارکنوں اور ایسے افراد کی دھر پکڑ کی اطلاع دی ہے جو مظاہرہ  میں پہنچ سکتے ہیں۔ ایک پوسٹ میںسی جے پی  نے بتایا کہ پونے سے دہلی کیلئے نکلنےوالی ایک بس کوراستہ میں روک کر طلبہ کو نامعلوم مقام کی طرف لے جایا جارہاہے۔ اُدھر  ابھیجیت دپکے نے راجستھان میں سی جے پی کارکنوں اور ذمہ داروں کو پولیس کے ذریعہ زدوکوب کرنے کی اطلاع دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر کی منسوخی کیلئے بنگلور میں زبردست احتجاج، عوامی ٹربیونل کا بھی اہتمام

سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانےوالے ویڈیوز میں  دعویٰ کیاگیا ہے کہ پولیس مساجد میں پہنچ کرساؤنڈسسٹم کا اعلان کرکے طلبہ اور نوجوانوں کو متنبہ کررہی ہے کہ وہ ۱۰؍ اکتوبر کے احتجاج میں شرکت نہ کریں کیوں کہ اس احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔  پولیس طلبہ کو  ’آگاہ‘ کر رہی ہے کہ نئی دہلی  میں کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔  اس کے علاوہ وہ علاقے جہاں طلبہ مقیم ہیں،ان میںہاؤسنگ سوسائٹیوں  کے اراکین کے ساتھ میٹنگ میں بھی آگاہ کیا جارہاہے کہ وہ طلبہ کو مظاہرہ سے دور رہنے کی تلقین کریں۔ تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ایک افسر نے بتایاکہ ’’ان میٹنگوں میں پی جی (جہاں طلبہ رہتے ہیں) مالکان سے  امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK