پرکاش راج، دھرو راٹھی، نیہا بورا، ابھیجیت دپکے اور دیگر کی شرکت، مظاہرین کے جم غفیر نے الیکشن کمیشن کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: October 09, 2026, 10:47 AM IST | Agency | Bengaluru
پرکاش راج، دھرو راٹھی، نیہا بورا، ابھیجیت دپکے اور دیگر کی شرکت، مظاہرین کے جم غفیر نے الیکشن کمیشن کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ایس آئی آرکی منسوخی اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارکے استعفیٰ کیلئےجمعرات کو بنگلور کے فریڈم پارک میں ہونے والا احتجاج میں امڈنےوالی بھیڑ نے ایک بار پھر یہ واضح پیغام دیا کہ الیکشن کمیشن کے طرز عمل سے عوام قطعی مطمئن نہیں ہیں اور پورے ملک میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔
احتجاج میں پرکاش راج، یوٹیوبر دھرو راٹھی اور کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ایس آئی آر منسوخ کرنے اور گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کا اہتمام ’پیپلز ٹریبونل‘ کے طور پر کیا گیا تھا، جس میں کرناٹک کے مختلف علاقوں سے ایسے افراد کو بلایا گیا جن کی شکایت ہے کہ ایس آئی آر کے دوران ان کے نام ووٹر فہرست سے غلط طور پر حذف کئے گئے ہیں۔ پرکاش راج کا نام بھی حذف ہوا ہے اور وہ بھی ٹربیونل میں شامل ہوئے۔ احتجاج میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں خواتین اور طلبہ فریڈم پارک پہنچے۔ خواتین سے اظہار یکجہتی کیلئے ’چپل مارچ‘ بھی کیا گیا۔