سینٹرل ڈسٹرکٹ کے تیز گیندبازبریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ۵؍ گیندوں میں لگاتار ۵؍ وکٹیں لے کرتاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 09, 2026, 12:14 PM IST | London
سینٹرل ڈسٹرکٹ کے تیز گیندبازبریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ۵؍ گیندوں میں لگاتار ۵؍ وکٹیں لے کرتاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
سینٹرل ڈسٹرکٹ کے تیز گیندبازبریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ۵؍ گیندوں میں لگاتار ۵؍ وکٹیں لے کرتاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ بریٹ رینڈل نے اتوار کو یہ کارنامہ پلنکٹ شیلڈ میچ کے دوسرے دن ناردن ڈسٹرکٹ کے خلاف مقابلے میں انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ فرسٹ کلاس میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے گیندباز بن گئے۔
رینڈل کا اسپیل اتنا تباہ کن تھا کہ ناردرن ڈسٹرکٹ نے صرف ۹؍کے اسکور پر ہی اپنے ۵؍ وکٹ گنوادئیے۔ رینڈل نے دوسرے اوور کی آخری گیند پر ہینری کوپر کو آؤٹ کرتے ہوئے وکٹ لینے کا یہ سلسلہ شروع کیا۔ اگلے اوور کی پہلی گیندپر انہوں نے جیت راول کو بولڈ کردیا۔ دوسری گیند پر جو کارٹر کو وکٹ کے پیچھے کیچ کراتے ہوئے انہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ رابرٹ او ڈونل اگلی گیند پر سلپ میں کیچ تھمایا۔ کرسچن کلارک نے اگلی گیند پر آف اسٹمپ کے باہر بلا چلایا اور گیند اندرونی کنارہ لے کر اسٹمپ پر جا لگی۔ اس وقت رینڈل کے گیندبازی اعدادوشمار۲ء۴؍اوور میں ایک میڈن اور ۲؍رن دے کر ۵؍وکٹ تھا جس پر بھروسہ کرپانا انتہائی مشکل تھا۔ تھوڑی ہی دیر بعد وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ۸؍ گیندوں پر ۶؍ وکٹیں لینے والے بھی پہلے گیندباز بن گئے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :احمد آباد میں ہندوستان زندہ باد، ریکارڈ تیسری بار چمپئن بنا
اپنی حصولیابی پر رینڈل نے کہا’’میں یقین نہیں کر پارہا ہوں۔ یہ ایسا لمحہ تھا جب مجھے لگا کہ کوئی آکر مجھے پنچ کرے۔ میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے گیند ایک ہی جگہ ڈالنے کی کوشش کررہا تھا اور ہیٹ ٹرک کے بعد بھی میں نے وہی کرنا جاری رکھا۔ مجھے اس کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا’ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ۵؍ گیندوں پر پانچ وکٹ۔ ‘ میرے پاس فی الحال الفاظ نہیں ہیں۔ میں ایمانداری سے کہوں تو مزہ آگیا۔ ‘‘ واضح رہے کہ رینڈل کو ۷؍ وکٹ لینے کیلئے صرف ۳ئ۵؍اوور ہی لگے۔