• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : ایس آئی آر سے متعلق شہریوں کی مشکلات دور کرنے کی کوشش

Updated: November 17, 2026, 10:08 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

کانگریس سرگرم،’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ مہم کے تحت جائزہ میٹنگ، متاثرہ شہریوں کی رہنمائی اور مدد کرنے کی ہدایت ، شہریوں کی مدد کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کا عزم ۔

Meeting.Photo:INN
میٹنگ۔ تصویر:آئی این این
ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے لئے کانگریس نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ اسی سلسلے میں پیرکو کانگریس کمیٹی کے مرکزی دفتر میں ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ مہم کے تحت ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انچارج اور سابق رکن اسمبلی منیشا پوار نے شرکت کرکے عہدیداران سے ایس آئی آر کے دوران شہریوں کو درپیش مسائل کی تفصیلات حاصل کیں اور متاثرہ شہریوں کی رہنمائی اور مدد کرنے کی ہدایت دی۔
 
 
میٹنگ میں کانگریس کے مقامی صدر عابد منصف خان، سابق رکن پارلیمنٹ سریش ٹاورے ، رانی اگروال ، مختلف شعبوں کے صدور، بلاک صدور اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر عابد منصف خان نے ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ مہم کے تحت شہر میں منعقد ہونے والی چوپال میٹنگوں کا بھی جائزہ لیا اور ایس آئی آر سے متعلق شہریوں کی شکایات و مشکلات کو سمجھ کر ان کے حل کے لئے مؤثر تعاون کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ میں کانگریس عہدیداران نے بھی اس مہم کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کی مدد کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
 
 
بھیونڈی : دھاگہ ٹوٹنے پر جینز فیکٹری میں خونیں تصادم
پوگاؤں کی ایک جینز فیکٹری میں مشین کا دھاگہ ٹوٹنے پر ۲؍ دوستوں کے درمیان شروع ہونے والا معمولی تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر قینچی سے حملہ کردیا، جس میں دونوں جانب کے نوجوان زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے تھانے منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ پوگاؤں کے گالا نمبر ایف ۔۴؍میں واقع ایک جینز فیکٹری میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ریحان سلیم انصاری لنچ کے بعد اپنی مشین پر واپس آیا تو دھاگہ ٹوٹا ہوا ملا۔ اس نے عمران مصطفیٰ خان سے پوچھ گچھ کی، جس پر دونوں میں بحث ہوگئی۔ الزام ہے کہ ریحان نے قینچی سے عمران پر حملہ کردیا۔ فیکٹری ملازمین اور سیکوریٹی گارڈ نے بیچ بچاؤ کرکے دونوں کو الگ کیا، لیکن عمران اور اس کے بھائی سہیل نے فیکٹری سے باہر مبینہ طور پر ریحان کا پیچھا کرکے اس پر قینچی سے حملہ کردیا۔دونوں زخمیوں کو آئی جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے ریحان کو بہتر علاج کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ بھیونڈی تعلقہ پولیس نے دونوں فریقوں کی شکایت پر الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سہیل فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی جانچ کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالی جارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK