• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: سابق کارپوریٹروں کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ

Updated: January 11, 2026, 12:00 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

۲۰۱۷ء سے۲۰۲۵ء کے دوران محض ۸؍ برسوں میں ان سابق نمائندوں کی جائیداد دوگنا سے چار گنا بلکہ بعض معاملات میں اس سے بھی زیادہ بڑھ گئی

Samit Patil`s property has increased 5 times
سمیت پاٹل کی جائیداد میں۵؍ گنا اضافہ ہوا ہے

شہر کی تعمیر و ترقی کے وعدوں کے ساتھ عوام سے ووٹ حاصل کرنے والے سابق کارپوریٹروں کی دولت میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ دستیاب انتخابی حلف ناموں اور سرکاری ریکارڈ کے مطابق ۲۰۱۷ء سے۲۰۲۵ء کے دوران محض آٹھ برسوں میں ان سابق نمائندوں کی جائیداد دوگنا سے چار گنا بلکہ بعض معاملات میں اس سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس تیز رفتار اضافے کے باعث کئی سابق کارپوریٹر کروڑ پتی بن گئے ہیں جس پر عوامی سطح پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ۲؍ رات بلاک کی وجہ سے۲۴۰؍ ٹرینیں منسوخ کی جائیں گی

اعداد و شمار کے مطابق اس بار بی جے پی کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے سابق کارپوریٹر سُمیت پاٹل کی جائیداد۲۰۱۷ء  میں ۱۲؍کروڑ۹۱؍ لاکھ۳۱؍ ہز ار۹۰۲؍ روپے تھی جو ۲۰۲۵ء میں تقریباً ۵؍ گنا بڑھ کر۶۰؍ کروڑ۹۶؍ لاکھ۳؍ ہزار۴۵؍ روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح بی جے پی کے سابق کارپوریٹر سنتوش شیٹی کی دولت ۲۰۱۷ء میں۸؍ کروڑ۵۰؍ لا کھ ۸۲؍ ہز ار۳۵۰؍ روپے تھی جس میں  ۳؍ گنا اضافہ ہو کر اب۲۷؍کروڑ۱۳؍ لاکھ۳۸؍ ہزار۸۴۳؍ روپے ہو چکا ہے۔ بی جے پی کے ہی سابق کارپوریٹر نیلیش چودھری کی جائیداد۲۰۱۷ء  میں ۷؍ کروڑ۱۰؍ لاکھ۴۹؍ ہزار۸۰۷؍روپے درج تھی جو اب بڑھ کر۲۰؍کروڑ۹۹؍ لاکھ۹۸؍ہزار۸۰۷؍ روپے ہو گئی ہے۔بھیونڈی وکاس منچ کے سابق میئر جاوید دَلوی کی جائیداد ۲۰۱۷ء میں ۷؍کروڑ۴۹؍ لاکھ۸۴؍ ہزار۳۴؍ روپے تھی جس میں تقریباً تین گنا اضافہ ہو کر۲۳؍ کروڑ۲۹؍لاکھ ایک ہزار۱۲۳؍ روپے ہو گیا ہے۔ شندے سینا کے سابق کارپوریٹر سنجے مہاترے کی دولت۲۰۱۷ء میں۶؍کروڑ۱۳؍ لاکھ۱۴؍ ہزار۷۰؍ روپے تھی جو۲۰۲۵ء  میں بڑھ کر۲۹؍کروڑ۴؍ لاکھ۷۵؍ ہزار۱۹۷؍ روپے تک پہنچ گئی ہے۔بی جے پی کے سابق کارپوریٹر نارائن چودھری کی جائیداد ۲۰۱۷ء  میں۱۹؍ کروڑ۶۳؍ لاکھ۸۰؍ ہزار۴۶۳؍ روپے تھی، جو اب بڑھ کر۵۵؍ کروڑ۷۵؍لاکھ ۳۲؍ ہزار۱۵۴؍ روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح بی جے پی کے سابق کارپوریٹر ہنومان چودھری کی دولت۲۰۱۷ء میں۱۵؍ کروڑ۲۲؍ لاکھ۹۳؍ہزار۱۰۴؍ روپے تھی، جو۸؍ برسوں میں بڑھ کر۳۵؍ کروڑ۵۷؍ لاکھ۷۹؍ ہزار۳۴۵؍ روپے تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK