• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲؍ رات بلاک کی وجہ سے۲۴۰؍ ٹرینیں منسوخ کی جائیں گی

Updated: January 11, 2026, 10:52 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

۱۱؍۱۲؍اور ۱۲؍ ۱۳؍جنوری کی شب میں۶؍ گھنٹے کا بلاک کیاجائے گا، آج سینٹرل اور ہاربر لائنوں پر جمبو بلاک بھی ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کاندیولی اوربوریولی کے درمیان چھٹی لائن کے جاری کام کے سلسلے میں ۱۱؍۱۲؍اور ۱۲؍ ۱۳؍جنوری کی شب میں۶؍ گھنٹے کا بلاک کیاجائے گا۔ یہ بلاک کاندیولی اسٹیشن پر اَپ فاسٹ لائن پرالگ الگ کاموں کیلئے کیا جائےگا ۔اس کی وجہ سے دونوں راتوں میں مجموعی طور پر ۲۴۰؍ لوکل ٹرینیں رد کردی جائیں گی۔ ان میں دونوںراتوں میں۶۰؍ اپ اور ۶۰؍ ڈاؤن لائن کی ٹرینیں ہوں گی یعنی ایک رات میں دونوں جانب سے۱۲۰؍ اور دو رات میں۲۴۰؍ لوکل ٹرینیں رد کی جائیں گی۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی ہوگی اورٹرینوں کی رفتار بھی کم کردی جائے گی ۔ اسی اثناء میں اتوار کو سینٹرل ریلوے اورہاربرلائنوں پر بھی جمبو بلا ک کیا جائے گا۔

 
 

۱۱؍ ۱۲؍ اور۱۲؍۱۳؍جنوری کی درمیانی شب میںاَپ فاسٹ لائن پر سوا  ۱۱؍بجے سے سوا تین بجے تک اور ڈاؤن فاسٹ لائن پر ایک بجے سے ساڑھے ۴؍ بجے تک بلاک کیا جائے گا۔ اسی طرح ۱۲؍ اور۱۳؍ جنوری کی شب میںبھی اپ اورڈاؤن فاسٹ لائنوں پربلاک جاری رہے گا ۔

ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اوونیت ابھیشیک نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’حسب ِ  اعلان ۱۸؍ جنوری تک بلاک کا سلسلہ جاری رہے گا۔اسی سبب دونوں راتوں میں۲۴۰؍ٹرینیں رد کی جائیں گی ۔ اس دوران کوشش کی جارہی ہے کہ مسافروں کو مکمل معلومات فراہم کرانے کا سلسلہ جاری رہے تاکہ ان کو آگاہی ہوتی رہے اوروہ اسی حساب سےسفر کے تعلق سے پیش بندی کریں تاکہ اسٹیشن پہنچ کرعین وقت پر ان کوپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔‘‘ 

 
 
سینٹر ل ریلوے میںکب بلاک ہوگا

سی ایس ایم ٹی اور ودیا ویہار کے درمیان ۱۰؍ بجکر ۵۵؍ منٹ سے ۳؍بجکر ۵۵؍ منٹ تک اَپ اور ڈاؤن سلو لائنو ں پر بلاک کیا جائے گا ۔ اس دورا ن دھیمی لائن کی ٹرینیںفاسٹ لائنوں پرموڑ دی جائیں گی ۔بلاک کے دوران بائیکلہ، پریل، دادر، ماٹنگا، سائن اور کرلامیں رکیں گی اور ودیا ویہار سے اپنے مقررہ روٹ پرچلائی جائیں گی۔ 

ٹرانس ہاربر لائن پر تھانے، واشی اور نیرول کے درمیان صبح ۱۱؍ بجکر ۱۰؍ منٹ سے ۴؍بجکر ۱۰؍ منٹ تک بلاک رہے گا۔ اس دوران اس روٹ پردونوں سمت (اپ ،ڈاؤن) لائن کی ٹرینیںبند رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK