یہاں سنیچر کی شب شہرو مضافات میں آتشزدگی کے ۲؍ بھیانک واقعات پیش آئے۔ پہلا حادثہ شہر کے ایک اسکریپ گودام میں ہوا جبکہ دوسرا واقعہ شہر کے قریبی دیہی علاقے رہنال گرام پنچایت میں ایک ایسی عمارت میں ہوا جہاں کپڑے اور اسکریپ ذخیرہ کئے گئے تھے۔
EPAPER
Updated: February 17, 2025, 3:16 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai
یہاں سنیچر کی شب شہرو مضافات میں آتشزدگی کے ۲؍ بھیانک واقعات پیش آئے۔ پہلا حادثہ شہر کے ایک اسکریپ گودام میں ہوا جبکہ دوسرا واقعہ شہر کے قریبی دیہی علاقے رہنال گرام پنچایت میں ایک ایسی عمارت میں ہوا جہاں کپڑے اور اسکریپ ذخیرہ کئے گئے تھے۔
یہاں سنیچر کی شب شہرو مضافات میں آتشزدگی کے ۲؍ بھیانک واقعات پیش آئے۔ پہلا حادثہ شہر کے ایک اسکریپ گودام میں ہوا جبکہ دوسرا واقعہ شہر کے قریبی دیہی علاقے رہنال گرام پنچایت میں ایک ایسی عمارت میں ہوا جہاں کپڑے اور اسکریپ ذخیرہ کئے گئے تھے۔ دونوں واقعات میں فائر بریگیڈ کے جوانوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک کپڑے اور اسکریپ سے بھری عمارت کے۸؍ کمرے مکمل طور پر جل کر خاک ہو چکے تھے۔ خبر لکھے جانے تک انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کا سبب نہیں بتایا گیا تھالیکن دونوں حادثات میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ تاہم مقامی شہریوں کی بروقت مستعدی کے باعث کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بھیونڈی تعلقہ کے رہنال گرام پنچایت میں شری رام کمپلیکس کے دوسرے منزل پر کپڑے اور کپڑے کے اسکریپ کا ذخیرہ کیا گیا تھا جہاں گزشتہ رات تقریباً ۹؍ بجے اچانک آگ لگ گئی۔ عمارت میں بڑی مقدار میں کپڑے کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے ۸؍ کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی فائربریگیڈ کی۳؍ اور تھانے سے ۲؍ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً ۶؍ گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک ۸؍کمروں میں رکھا کپڑے کا بڑا ذخیرہ اور اسکریپ مکمل طور پر جل چکا تھا۔
دوسرا حادثہ بھیونڈی شہر کے چاوِندرا علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک اسکریپ گودام میں رات کے وقت بھیانک آگ لگ گئی۔ گودام میں بڑی مقدار میں پلاسٹک کا سامان اور دیگر اسکریپ موجود تھا جس کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوراً فائر بریگیڈ کو اطلاع دے دی گئی جس نے وہاں پہنچ کر تقریباً ۲؍ گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا مگر تب تک گودام میں رکھا سارا سامان خاکستر ہو چکا تھا۔