• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان ڈومبیولی: ۲۸ ؍دن سے لاپتہ شیوسینا (ادھو) کے۳؍کارپوریٹرس منظرعام پر

Updated: February 14, 2026, 3:18 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

گزشتہ ۲۸ ؍ دن سے روپوش شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے ۳؍ کارپوریٹر اچانک کوکن بھون میں نمودار ہوئے اور اپنے عہدوں کا رجسٹریشن کرایا۔

(Right) Swapnali Kane, Rahul Kot and Madhur Mahatre. Photo: INN
(دائیں ) سوپنالی کینے، راہل کوٹ اور مدھر مہاترے۔ تصویر: آئی این این

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے انتخابات کے بعد سے جاری سیاسی کھینچا تانی میں ایک نیا اور دلچسپ موڑ آگیا ہے۔ گزشتہ ۲۸ ؍ دن سے روپوش شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے ۳؍ کارپوریٹر اچانک کوکن بھون میں نمودار ہوئے اور اپنے عہدوں کا رجسٹریشن کرایا۔ اس اچانک رونما ہونے والی تبدیلی نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے کیونکہ یہ کارپوریٹرس انتخابی نتائج کے فوراً بعد ہی سے غائب تھے۔ واضح رہے کہ کے ڈی ایم سی انتخابات میں شیوسینا (ادھو ٹھاکرے ) کے مجموعی طور پر ۱۱ ؍ کارپوریٹرس منتخب ہوئے تھے۔ تاہم نتائج کے اعلان کے بعد راہول کوٹ، سوپنالی کینے اور مدھر مہاترے نامی کارپوریٹرس پُراسرار طور پر غائب ہو گئے تھے۔ ان کی طویل غیر موجودگی کے باعث یہ قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرین مسافروں کا قیمتی سامان لوٹنے والی ’پھٹکاگینگ‘ کوپکڑنے کیلئے ریلوے پولیس کوشاں

اس پیش رفت کے بعد شیوسینا (ادھوٹھاکرے ) کے لیڈر امیش بورگاوکر نے ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے رجسٹریشن کرا لیا ہے لیکن پارٹی نے انہیں باضابطہ طور پر اپنے گروپ میں شامل نہیں کیا ہے۔ اس بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے کہ آیا یہ کارپوریٹرس اپنی مرضی سے پارٹی میں واپس نہیں آنا چاہتے یا پارٹی قیادت انہیں قبول نہیں کررہی ہے۔ چونکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۱۵؍فروری ہے اس لئے آنے والے چند گھنٹے ان کارپوریٹروں کے سیاسی مستقبل اور ٹھاکرےگروپ کی حکمت عملی کیلئے انتہائی اہم قرار دیئے جا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK