Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: عید الاضحیٰ پر مثالی انتظامات، ۵۸؍ مراکز پر ہزاروں جانوروں کی قربانی

Updated: May 30, 2026, 10:37 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی نظام پور شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں ۵۸؍ عارضی قربانی مراکز قائم کئےگئے تھے جہاں پہلے ہی دن مجموعی طور پر۵؍ ہزار۸۹۱؍بڑے جانوروں کی قربانی دی گئی جبکہ بڑی تعداد میں بکروں اور بھیڑوں کی بھی قربانی انجام دی گئی۔

People gather for Eid prayers in Bhiwandi. Photo: INN
بھیونڈی میں لوگ عید کی نماز کیلئے جمع ہیں تصویر:آئی این این

یہاں عید الاضحیٰ کا مقدس تہوار مذہبی عقیدت، امن و بھائی چارے اور مثالی انتظامات کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کی عیدگاہ سمیت تقریباً ڈھائی سو مساجد میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ عید کے موقع پر شہر بھر میں خوشی، اتحاد اور مذہبی جوش و خروش کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ 
۵۸؍قربانی مراکز پر جانوروں کی قربانی
بھیونڈی نظام پور شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں ۵۸؍ عارضی قربانی مراکز قائم کئےگئے تھے جہاں پہلے ہی دن مجموعی طور پر۵؍ ہزار۸۹۱؍بڑے جانوروں کی قربانی دی گئی جبکہ بڑی تعداد میں بکروں اور بھیڑوں کی بھی قربانی انجام دی گئی۔ اہم بات یہ ہے کہ قربانی کے ان مراکز سے بلدیہ کو مجموعی طور پر۱۱؍ لاکھ۷۰؍ ہزار۴۰۰؍ روپے فیس حاصل ہوئی۔ شہر کے ساتھ ساتھ کون گاؤں، مہاپولی، پڑگھا، بوریولی، کھاڑی پار، کٹئی، ٹیمبھولی، ارجنلی، ساپے، چمبی پاڑہ، امباڑی، دوگاڑ، قاری ولی اور انگاؤں سمیت اطراف کے دیہاتوں میں بھی بڑے پیمانے پر قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسکولوں میں آن لائن پڑھائی کی تجویز کی مخالفت

صفائی اور صحت کے خصوصی انتظامات
بلدیہ کی جانب سے قربانی کے بعد فوری صفائی اور فضلہ ہٹانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس مقصدکیلئے۲۰۰؍ ٹیمپو، ۱۷؍ جے سی بی، ۱۱؍ جیپ، ۳؍کرین اور۳۵ ؍ فائر بریگیڈ گاڑیاں تعینات کی گئی تھیں جبکہ۳۱؍ پانی کے ٹینکروں کے ذریعے قربانی مراکز اور اطراف کے علاقوں کی دھلائی کی گئی۔ 
قربانی کے فوراً بعد فضلہ منتقل کرکے جراثیم کش ادویات اور پاؤڈر کا چھڑکاؤ کیا گیا تاکہ تعفن اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ صفائی مہم کے لئے۸۳۷؍ صفائی ملازمین کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے مسلسل مختلف علاقوں میں خدمات انجام دیں۔ شہریوں نے اس بار صفائی کے بہتر انتظامات پر بلدیہ کی ستائش کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK