Inquilab Logo

بھیونڈی: پانی کی قلت کے خلاف زبردست احتجاج

Updated: March 28, 2024, 11:41 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

مکین کنویں اوربورنگ کا پانی پینے پر مجبور۔ میونسپل کارپوریشن کے صدردفتر کے باہر احتجاج میں بڑی تعداد میں خواتین ہنڈا لے کرشامل ہوئیں۔

Women are protesting against the shortage of water with handcuffs. Photo: Inquilab
پانی کی قلت کے خلاف خواتین ہنڈے لے کر احتجاج کررہی ہیں۔ تصویر: انقلاب

گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت شروع ہوگئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر سے کچھ ہی فاصلے پر واقع نظام پورہ کے قصائی واڑہ علاقے میں پانی کی شدید قلت نے مکینوں کو کنویں اور بورنگ کا پانی پینے پر مجبور کردیا ہے۔ اسی  لئے پانی کی قلت کے خلاف  مقامی  افراد نے لال باؤٹا غیرمنظم مزدور یونین کے لیڈر کامریڈ وجے کامبلے کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر کے سامنے ’ہنڈا مورچہ‘ نکال کر زبردست احتجاج کیا  جس میں بڑی تعداد میں خواتین خالی ہنڈا لے کرشامل ہوئیں۔ مظاہرین نے ’پانی دو، پانی دو‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے شہری انتظامیہ سے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: نصف صدی سے تراویح پڑھارہے ہیں حافظ عبداللہ خان

میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر کے عقب میں واقع قصائی واڑہ کے لوگ گزشتہ کئی برسوں سے پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ مقامی  افراد نے بتایا کہ یہاں کی خواتین اور بچے دیگر محلوں میں جاکر وہاں سے پینے کا پانی لاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ آب رسانی کی پائپ لائن میںبڑے سے بڑا موٹر لگانے کے بعد بھی پانی نہیں آتاہے جس کی وجہ سے اکثر ہم  قریبی کنوؤں کا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کنویں سے پانی بھرنے کیلئے انہوں نے کنویں کے اندر پائپ ڈال کر اس میں موٹرلگا ئی ہے جس سے وہ  پانی بھرتے ہیںلیکن اس کیلئے بھی نمبر لگایا جاتا ہے۔خواتین نے بتایا کہ گزشتہ سال میونسپل کارپوریشن نے مقامی کارپوریٹر کی درخواست پر اپسرا ہوٹل تک ایک انچ کی پائپ لائن بچھائی تھی لیکن اس میں بھی پانی نہیں تھا۔
احتجاج کی قیادت کرنے والے کامریڈ وجے کامبلے نے کہا کہ اس وقت رمضان کا مہینہ چل رہا ہے جس میں پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد بھی شہری انتظامیہ اس علاقے کو پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ یہ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ آب رسانی کے افسران کی نااہلی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ضابطہ اخلاق کا احترام نہ کرتے ہوئے مزید شدت سے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK