• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: شانتی نگر میں غیر قانونی جم کومیونسپل کارپوریشن نے سیٖل کردیا

Updated: November 21, 2026, 11:56 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں پرکیس درج کرایا جائے گا۔ کمشنر انمول ساگر کا انتباہ۔

A municipal official is sealing an illegal gym. Photo: Inquilab
میونسپل اہلکار غیرقانونی جم کو سیٖل کررہا ہے۔ تصویر: انقلاب

 میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والی املاک پر غیر قانونی قبضوں اور ان کے غیر قانونی استعمال کے خلاف شہری انتظامیہ نے سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو شانتی نگر سبزی مارکیٹ میں مکہ مسجد کے سامنے واقع میونسپل کارپوریشن کے عوامی بیت الخلاء کی چھت پر قائم جم کو سیٖل کردیا گیا۔ میونسپل کمشنر انمول ساگر کے احکامات پر کی گئی اس کارروائی کو شہر بھر میں کارپوریشن کی املاک کو غیر قانونی قبضوں سے آزاد کرانے کی مہم کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق وارڈ نمبر ۱۴-اے میں واقع مذکورہ جم میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والی عمارت پر غیر قانونی طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: بغیر لائسنس ہیلتھ سپلیمنٹ اورجم پروٹین پاؤڈر کی فروخت پر پابندی

پربھاگ سمیتی۲؍ کے اسسٹنٹ کمشنر سعید چیونے ، بیٹ انسپکٹر دھنراج پاٹل اور ملازم مبین شیخ نے موقع پر پہنچ کر جم کو سیٖل کرنے کی کارروائی انجام دی۔کمشنر انمول ساگر نے واضح کیا ہےکہ میونسپل کارپوریشن کی تمام املاک کا جامع سروے کرکے غیر قانونی قبضوں اور غیر مجاز استعمال کی نشاندہی کی جائے گی اور ایسی املاک کو سیٖل کرکے دوبارہ کارپوریشن کے قبضے میں لیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیاہے کہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے یا افسران  اور ملازمین سے بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف پولیس میں کیس درج ہوں گے۔ انہوں نے غیر مجاز قابضین سے خود ہی قبضہ ختم کرکے املاک کارپوریشن کے حوالے کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK