• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یمن میں گزشتہ اگست سے اب تک ۳؍ لاکھ۵۷؍ہزار افراد بے گھر: اقوام متحدہ

Updated: November 21, 2026, 1:52 PM IST | Agency | Sanaa

یمن میں جاری جنگ، بدامنی اور خراب سکیورٹی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

A homeless family in Aden. Photo: INN
عدن میں ایک بے گھر خاندان۔ تصویر: آئی این این

یمن میں جاری جنگ، بدامنی اور خراب سکیورٹی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ اگست سے اب تک ملک میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً ۳؍ لاکھ۵۷؍ ہزار تک پہنچ گئی ہے جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔ متاثرہ خاندان اپنے گھروں سے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات، عارضی پناہ گاہوں اور دیگر علاقوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شری وردھن ساحل کیلئے۵ء۱؍کروڑ روپے کا فنڈ منظور،آراوی بیچ کی بہتری کا بھی عزم

بے گھر افراد میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور بیماروں کی بڑی تعداد شامل ہے جنہیں خوراک، صاف پانی، رہائش اور طبی سہولیات کی شدید ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بے گھر افراد نے تعز صوبے میں پناہ لی جہاں ان کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ۴۵؍ ہزار ہے۔ اس کے علاوہ لحج میں۹۵؍ ہزار اور عدن میں۷۱؍ ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرکے پہنچے ہیں۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں ابین، شبوا، الحدیدہ، مارب اور حضرموت شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے فوری انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مسلسل نقل مکانی کے باعث بے گھر افراد کو مناسب رہائش، خوراک، پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات اور تحفظ سے متعلق شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK