Inquilab Logo

بھیونڈی: راجیو گاندھی فلائی اوور کا ’ہائٹ بیریکیڈ‘ پریشانی کا باعث!

Updated: March 18, 2024, 11:07 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

اونچائی کم ہونے کی وجہ سے اکثر گاڑیاں یہاں پھنس جاتی ہیں جس سے نہ صرف گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ڈرائیور بھی زخمی ہوتے ہیں۔

During the last 2 days, 6 vehicles have been damaged by hitting the height barricade. Photo: INN
ہائٹ بیریکیڈ سے ٹکراکر گزشتہ ۲؍روز کے دوران ۶؍گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں راجیوگاندھی فلائی اوور پر بڑی اور بھاری گاڑیوں کی آمد ورفت روکنے کیلئے لگائی گی’ ہائٹ بریکیڈنگ‘ مال بردار چھوٹی گاڑیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ روزانہ اس میں ایک سے دو گاڑیاں پھنس رہی ہیں جس سے گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کے ساتھ گاڑیوں کا نقصان بھی ہورہا ہے۔ 
واضح رہےکہ میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ لاپروائی کے سبب راجیو گاندھی فلائی اوور محض ۱۳؍ برس میں ہی اس قدر خستہ حال ہوگیا کہ ۱۰؍کروڑ کی لاگت سے اس کی مرمت کی گئی تھی۔ مرمت کا کام تقریباً۵؍ماہ تک جاری رہنے کے بعد فلائی اوور شروع تو کردیا گیا لیکن اس پر بڑی اور بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ جس کے تحت فلائی اوور کے دونوں جانب ڈھائی میٹر پرہائٹ بیریکیڈ نصب کیا گیا۔ تاہم شہر میں ٹریفک کی بڑھتی صورت حال کو قابو میں کرنے کیلئے گزشتہ سال اس کی ہائٹ بڑھا کر ۳؍میٹر کر دی گئی۔ اس سےکچھ مال بردارگاڑیاں اس پر سے گزرنے لگی۔ جس کے بعد اس ہائٹ بیریکیڈنگ میں گاڑیوں کے پھنسنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے حیرت انگیز طور پر اس کی طوالت کو بڑھانے کے بجائے مزید کم کرکے ۲ء۲؍میٹر کردیاجس کے بعد حادثات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ 
کارپویشن کی اس نااہلی کاخمیازہ غریب پک اپ گاڑی چلانے والے اُٹھارہے ہیں۔ اس بیریکیڈ میں گاڑیاں پھنس کر ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، مزدور اور ڈرائیور زخمی ہورہے ہیں۔ گھنٹوں ٹریفک میں شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔ 
گزشتہ روز اس ہائٹ بیریکیڈ میں پھنس کر ۲؍گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس حادثے میں ڈرائیور اور کلینر دونوں زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کیلئے اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اتوار کو بھی اس میں گاڑیاں پھنسنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK