Inquilab Logo

بھیونڈی: فلائی اوور پر جھولتا ہوا ’ہائٹ بیریکیڈ‘ نصب

Updated: April 01, 2024, 12:38 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں میونسپل کارپوریشن نے راجیو گاندھی فلائی اوور پر ہائٹ بیریکیڈنگ سے پہلے جھولنے والی ہائٹ بیریکیڈ نصب کرکے حادثات کو روکنے کی سمت مثبت قدم بڑھایا ہے۔

It is height barricaded at the beginning of the bridge. Photo: INN
پل کے شروعاتی حصے پر یہ ہائٹ بیریکیڈلگایاگیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں میونسپل کارپوریشن نے راجیو گاندھی فلائی اوور پر ہائٹ بیریکیڈنگ سے پہلے جھولنے والی ہائٹ بیریکیڈ نصب کرکے حادثات کو روکنے کی سمت مثبت قدم بڑھایا ہے۔ معلوم ہوکہ راجیو گاندھی فلائی اوور پر بھاری اور بڑی گاڑیوں کے داخلے کیلئے لگائی گئی ہائٹ بیریکیڈنگ میں گاڑیوں کے پھنس جانے سے آئے دن حادثات ہوتے رہتے تھے۔ گاڑیوں کے پھنس جانے سے جہاں گاڑی مالکان کو نقصان ہورہا تھا وہیں اس کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہوجاتا تھا۔ اس سے چھٹکارا پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن نے ہائٹ بیریکیڈنگ سے پہلے جھولنے والا ہائٹ بیریکیڈ لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: آلودہ پانی کی سپلائی سے شہری پریشان

اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ٹیمپو ڈرائیور جس رفتار سے بھی آرہا ہوگا اور اسے راجیو گاندھی فلائی اوور پر نصب ہائٹ بیریکیڈنظر بھی نہ آئے تو اس سے پہلے اس کی گاڑی جھولتے ہوئے ہائٹ بیریکیڈ سے ٹکراجائے گی۔ اس سے ٹیمپو ڈرائیور ہوشیار ہوجائے گا اور وہ اپنی گاڑی روک لے گا۔ اس کی وجہ سے نہ تو اس کے ٹیمپو کو نقصان پہنچے گا اور نہ ہی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نصب ہائٹ بریکیڈ ٹوٹیں گا۔ میونسپل کارپوریشن نے راجیو گاندھی فلائی اوورکے دونوں جانب اس طرح کے لٹکتے ہوئے ہائٹ بیریکیڈ لگائے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK