Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : ٹریفک کے سبب کپڑے کی صنعت بحران کا شکار!

Updated: June 28, 2025, 4:03 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

جام کے سبب خریدار آنے سے گریز کر رہے ہیں، چیمبر آف کامرس کی وزیر ٹرانسپورٹ سے فوری اقدام کی اپیل۔

Traffic jam on Bhiwandi-Mumbai highway, affecting the textile industry. Photo: INN
بھیونڈی ممبئی شاہراہ پر ٹریفک جام، جس کے باعث کپڑا صنعت متاثر ہو رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی سے بھیونڈی میں داخل ہونے والی سبھی شاہراہوں پر مسلسل ٹریفک جام نے کپڑا کاروبار کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس تعلق سے ہندوستان چیمبر آف کامرس کے صدرسشیل گاڈیا نے ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
 گاڈیا نے کہا کہ روزانہ ہزاروں تاجر ممبئی سے بھیونڈی آتے ہیں مگر شدید ٹریفک جام کے باعث ان کا ۶؍سے۷؍گھنٹے قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ اس تاخیر کی وجہ سے ممبئی اور دیگر شہروں سے آنے والے خریدار بھیونڈی آنے سے گریز کرنے لگے ہیں، جس کا سیدھا اثر ٹیکسٹائل تجارت پر پڑ رہا ہے۔
 انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورت حال کے سبب پاور لوم صنعت دیگر ریاستوں میں منتقل ہو رہی ہے، جبکہ مزدور بھی روزگار کی تلاش میں ہجرت کر رہے ہیں۔ اگر فوری قدم نہ اٹھایا گیا تو نہ صرف کاروبار تباہ ہوگا بلکہ ہزاروں خاندانوں کا روزگار بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔
 چیمبر آف کامرس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس معاملے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے اور شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لئے مستقل اقدامات کرے تاکہ بھیونڈی کی صنعت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK