Inquilab Logo

بھیونڈی:ساتھی کو بچانے والاندی میں بہہ گیا

Updated: July 30, 2020, 10:38 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ تلاش میں مصروف، دوسرے دن بھی لاش نہیں ملی

Bhiwandi River
لاش کو ندی میں تلاش کرتے ہوئے غوطہ خور

یہاں کامواری ندی میں تیرنے کے دوران ایک نوجوان کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں اس کے ۲؍ساتھیوں میں سے ایک ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔نظام پور پولیس اورفائر بریگیڈ کے جوانوں نے ندی میں تقریبا۲؍کلومیٹرتک اس کی تلاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔
 اطلاع کے مطابق منگل کوندی ناکہ میں رہائش پذیر جاوید شیخ(۲۵)،صدیق شیخ (۵۰) اور ان دونوں کے ایک ساتھی مل کرکامواری ندی میں تیرنے کے لئے گئے تھے۔ ندی میں تیرنے کے دوران جاوید شیخ اس کی گہرائی کااندازہ نہیں سکا اور وہ ڈوبنے لگا۔جاوید کو دوبنے سے بچانے کیلئے اس کے دونوں ساتھی مدد کیلئےپہنچے اور اسے بچا لیا۔لیکن اس دوران، صدیق شیخ (۵۰) پانی کے تیزبہاؤ میں توازن برقرار نہیں رکھ سکےاور پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ ہی بہہ گئے۔ اطلاع ملنے پر نظام پور پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا۔  کافی تلاش کے بعد بھی منگل کی رات تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔تلاش کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا لیکن خبر لکھے جانے تک فائر بریگیڈ کو کامیابی نہیں ملی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK