Inquilab Logo

بھیونڈی: ۲؍دنوں میں ۳؍ پاورلوم کارخانوں میں چوری کی وارداتیں

Updated: April 17, 2024, 9:07 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

پا رچہ صنعت میں مندی کے سبب بہت سے پاورلوم کارخانے بند ہیں، ان میں چوریاں ہورہی ہیں، مالکان میں دہشت ہے۔

A view of the power loom workshop at Bhiwandi. Photo: Inquilab
بھیونڈی میں پاور لوم کار خانے کا ایک منظر۔ تصویر:انقلاب

پارچہ بافی صنعت میں مندی  کی وجہ سے کثیر تعداد میں پاور لوم کارخانے بند پڑے ہیں۔کارخانوں کے بند ہونے کے  سبب ان میں چوریوں کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ نامعلوم چوروں نے ۲؍دنوں میں ۳؍ بند پاور لوم خانوں میں داخل ہوکر برقی موٹریں، کپڑوں کے تھان،یارن اور دیگر اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئےجن کی مالیت ۲؍ لاکھ۹۱؍ہزار ۴۰۰؍ روپے بتائی جاتی ہیں۔ پولیس نے چوری کی تینوں وارداتوں کے خلاف  معاملہ  درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔بند پاور لوم کارخانوں میں بڑھتی چوری نے مالکان میں دہشت پھیلا دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مجرموں اور’ غداروں‘ کے گجرات بھاگنے پر تنقید

پولیس کے مطابق ایس بی ٹیکسٹائل کے مالک ماجد خان کاکارخانہ دودھ باؤڈی نارپولی میں ہےجو بند تھا۔ پاور لوم کارخانہ  بند ہونے کے  سبب نامعلوم چوروں نے پیچھے کی دیوار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر کارخانے  میں داخل ہوگئے۔چوروں نے پاور لوم کی ۱۴؍اور ایک کانڈی مشین کی ایک الیکڑک موٹرسمیت کل ۱۵؍الیکڑک موٹریں لے کر فرار ہوگئےجن کی مالیت ۳۰؍ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ بھوئیواڑہ پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔اسی طرح کھڑک روڈ کے کواری کمپاؤنڈ میں جے دیپ ٹریڈرس  کے مالک مدن جھا کاپاور لوم کارخانہ ہے۔نامعلوم چوروں نے ان کی کارخانے  کے مین گیٹ کا تالا توڑ کر کارخانے میں داخل ہوگئے اور کارخانے میں موجودتقریباً ۵۰؍ ہزار روپے مالیت کے کپڑوں کا بنڈل چوری کر کے فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں نظام پور پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف معاملہ  درج کیا ہے۔
 چوری کی تیسری واردات فیضان کمپاؤنڈ علاقے میں انجام دی گئی۔ابھیلاش ہوٹل کے اوپر دوسرے منزلے پر سائن(ممبئی)کے رہنے والے جئیش شانتی لال گٹکھا(۶۳)کے بند وارپین کارخانے کے دروازے پر لگے تالے کی کنڈی توڑ کر نامعلوم چوروں نے ۵؍ایچ پی کی برقی موٹر اوریارن کے ۴۳؍کارٹون چوری کرکے فرار ہوگئےجن کی مالیت ۲؍لاکھ ۱۱؍ہزار ۴۰۰؍روپے بتائی گئی ہے۔وارپین مالک نے بھوئیواڑہ پولیس اسٹیشن میں ۲؍نامعلوم چوروں کیخلاف معاملہ درج کروایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK