Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : خستہ حال عمارت کا پلاسٹر گرنے سے ۲؍خواتین اور ایک بچہ زخمی

Updated: July 10, 2025, 12:11 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

حادثہ پیرانی پاڑہ علاقے میں ہوا۔ فوری طور پر عمارت کی بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع، تمام رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حکم۔

The injured are undergoing treatment at the hospital. Photo: INN
اسپتال میں زیر علاج زخمی۔ تصویر: آئی این این

 پیرانی پاڑہ علاقے میں بدھ کی صبح تقریباً۱۱؍ بجے ایک خستہ حال عمارت کی چھت کا پلاسٹر گرنے سے صمد انصاری (۱۰)،دو خواتین مریم گوثے(۲۷)اور شرینہ پروین (۲۹) زخمی ہو گئے۔
  زخمیوں کو فوری طور پر اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد صمد انصاری اور مریم گوثے کے سر میں شدید چوٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں  تھانے کے سول اسپتال ریفر کر دیا گیا۔حادثہ  پیرانی پاڑہ میں واقع بہاری چال میں پیش آیا جو تقریباً۳۰؍ برس پرانی عمارت بتائی جارہی ہے۔  انتظامیہ کے مطابق  عمارت اپنی خستہ حالی کے سبب پہلے ہی خطرناک قرار دی جا چکی تھی۔ حادثے کے وقت عمارت کے ایک کمرے میں موجود افراد پلاسٹر گرنے سے اس کی زد میں آ گئے۔مذکورہ عمارت میں مجموعی طور پر ۸؍ خاندان مقیم ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر مانک جادھو اور شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ونائک گائیکواڑ اور دیگر افسران موقع پر پہنچے۔ انتظامیہ نے فوری طور پر عمارت کی بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع کرتے ہوئے تمام رہائشیوں کو  عمارت  خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK