مشہور ریالٹی شو ’’پتی پتنی اور پنگا‘‘ ۲؍ اگست ۲۰۲۵ء سے ۹؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر کلرز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 8:07 PM IST | Mumbai
مشہور ریالٹی شو ’’پتی پتنی اور پنگا‘‘ ۲؍ اگست ۲۰۲۵ء سے ۹؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر کلرز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
’’پتی پتنی اور پنگا‘‘ ۲۰۲۵ء کا متوقع ریالٹی شو ہے۔ مزید قیاس آرائیوں اور گفتگو کے بعد فلمسازوں نے فلم کے پریمیر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔بہترین کاسٹ، ڈراما پیکڈ فارمیٹ اور فن سے مزین یہ شو ۲؍ اگست ۲۰۲۵ء سے کلرز ٹی وی پر ۹ ؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر نشر کیا جائے گا اور مداح اسے جیو سنیما کے پرمیم پر بھی دیکھ سکیں گے۔ انسٹاگرام کی لائیو اسٹریم ریل کے ذریعےشو کے پریمیر کی تاریخ کااعلان کیا گیا ہے جس میں شو کے ہوسٹ کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ جشن بازی کی بات ہے کیونکہ پتی پتنی اور وہ پنگا آرہا ہے، ایک مستی کا نیا پیغام۔ ہر ہفتے کے آخر میں ہوگا انٹرٹیننٹ کا نام، ۲؍ اگست ۲۰۲۵ء سے صرف رات ۹؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ سیزن ۳؍ کی ٹی آر پی میں ۵۰؍ فیصد کی کمی
اس شو کی میزبانی سونالی بیندرے اور کامیڈین منور فاروقی کریں گے۔ کلرز ٹی وی کے اس شو میں ڈارما، تفریح اور ۶؍ مشہور جوڑیوں کی جنگ ہوگی۔اب تک اس شو نے چھ جوڑوں کے نام شیئر کئے ہیں جن میں حناء خان اور راکی جیسوال، سدیش لہری اورممتا لہری، دبینا بنرجی اور گرمیت چودھری، گرتیکا پھوگاٹ اور پون کمار، اویکا گور اور ملند چندوانی شامل ہیں۔ہر جوڑااپنا سینس آف ہیومر اور کیمسٹری بتانے کیلئے مزاحیہ ٹاسک میں حصہ لے گا۔’’پتی پتنی اور پنگا‘‘ ، ریالٹی شو ’’لافٹر شیف ۲‘‘ کی جگہ نشر کیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’ لافٹر چیفس ۲‘‘ کے آنے والے سیزن میں دبینا بنرجی اور گرمیت چودھری مہمان جوڑے کے طورپرنظر آئیں گے۔