Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی :بے موسم بارش سے شہریوں کو دشواریوں کا سامنا

Updated: May 22, 2025, 5:56 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

منگل کی دیر شام اچانک گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہری انتظامیہ کی مانسون کی تیاریوں کے دعوے کی قلعی کھول دی۔ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب مختلف علاقوں میں گندا پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔

Pedestrians walk through a flooded road. Photo: INN
راہ گیر ایک زیرآب سڑک سے گزررہے ہیں۔۔ تصویر: آئی این این

منگل کی دیر شام اچانک گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہری انتظامیہ کی مانسون کی تیاریوں کے دعوے کی قلعی کھول دی۔ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب مختلف علاقوں میں گندا پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔ بالا کمپاؤنڈ کے قریب انصاری پلے گراؤنڈ پر نالے پر کی گئی سینٹرنگ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی جبکہ راجیو گاندھی فلائی اوور سمیت کئی اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے سے راہگیروں، خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی- کامن روڈ کی خستہ حالی پر عوام میں شدید ناراضگی

بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی جس سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس اچانک بارش نے شہری انتظامیہ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ادھر شادیوں کا موسم ہونے کے باعث کئی مقامات پر کھلے میدانوں میں منعقدہ تقریبات بارش کی نذر ہو گئیں جس کے سبب دلہا، دلہن اور باراتیوں کو گھروں میں محدود دائرے میں شادی کی رسومات ادا کرنی پڑیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK