ڈی سی پی اور جنرل منیجر نے باہم تبادلۂ خیال کیا۔شیڈ کی تعمیر،معلومات کیلئے جگہ جگہ بینر لگانے کی ہدایت دی
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 5:58 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai
ڈی سی پی اور جنرل منیجر نے باہم تبادلۂ خیال کیا۔شیڈ کی تعمیر،معلومات کیلئے جگہ جگہ بینر لگانے کی ہدایت دی
قربانی کے لئے دیونار مذبح میں جانوروں کی آمد میں ابھی ۵؍ دن باقی ہیں ۔ بدھ کی سہ پہر ڈی سی پی زون ۶؍ نوناتھ دھوالے نے اپنے ماتحت افسران اور دیونار جنرل منیجر کلیم پاشا پٹھان کے ساتھ جاری کام کاج، شیڈ بنانے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہیں بتایا گیا کہ ۲۱۰؍ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، پولیس کی چوکیوں کےعلاوہ سلاٹر ہاؤس کا سیکوریٹی عملہ بھی مامور کیا جائے گا۔ جنرل منیجر پٹھان نے یہ بھی بتایاکہ شیڈ اس طرح سے بنائے جارہے ہیں اور کیمروں کی تنصیب اس انداز میں کی گئی ہےجس سے نگرانی رکھنے میں مزید آسانی ہو اور اگر کوئی مسئلہ درپیش آئے تو بلاتاخیر وہاں مدد پہنچائی جاسکے اور اسے حل کیا جاسکے ۔
یہ بھی پڑھئے: لاؤڈ اسپیکر معاملے میں کانگریس کے وفد کی پولیس کمشنر سے ملاقات
ڈی سی پی کے مطابق سیکوریٹی انتظام اور دیگر معلومات کے لئے جگہ جگہ بینر آویزاں کئے جائیں، علامات بنائی جائیں تاکہ جب گاہک دیونار جانور خریدنے آئیں تو تاجروں اور گاہکوں کو پریشانی نہ ہواوروہ آسانی کےساتھ ان باڑوں میں جاسکیں جہاں ان کوجانور خریدنا ہے۔ دیونار مذبح کے جنرل منیجراورڈی سی پی نے باہمی تبادلۂ خیال میں اس بات پرزور دیا کہ حفاظتی انتظامات سخت سے سخت کئے جائیں تاکہ جانور چوری کئے جانے، کسی کے ذریعے گڑبڑ کرنے یا رخنہ اندازی نہ کی جائے اور۲۴؍گھنٹے ہرطرح سےنگرانی جاری رکھی جائے اور۲۶؍مئی سے پہلے سارے کام مکمل کرلئے جائیں ۔