Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانز : کرن جوہر کی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کیلئے ۹؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں

Updated: May 22, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai

کانز فلم فیسٹیول میں کرن جوہر اور نیرج گیہوان کی فلم ’’ہوم باؤنڈ ‘‘کی اسکریننگ کی گئی۔ فلم کی اسکریننگ مکمل ہونے کے بعد فلم کیلئے ۹؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ یاد رہے کہ اس فلم کے ذریعے نیرج گیہوان نے ۱۰؍ سال بعد ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔

The entire team of "Homebound." Photo: INN
’’ہوم باؤنڈ‘‘ کی پوری ٹیم۔ تصویر: آئی این این

نیرج گیہوان ، جنہوں نے فلم ’’ جنہوں نے ۱۰؍ برس بعد فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ کے ذریعے دوبارہ اپنے ہدایتکاری کے کریئر کی شروعات کی ہے۔ اس فلم میں اشان کھٹر، وشال جھیٹوا اور جھانوی کپور نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ اس فلم کوکرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ حال ہی میں ’ہوم باؤنڈ‘‘کی اسکریننگ کانز فلم فیسٹیول میں کی گئی ہے۔ اسکریننگ مکمل ہونے کے بعد فلم کیلئے ۹؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔ اس واقعے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں جس کے بعد کرن جوہر، نیرج گیہوان اور ہوم باؤنڈ کی ٹیم جذباتی ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: دپیکا پڈوکون، اللو ارجن اور ایٹلی کمار کی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی

فلم کیا ہے؟
یہ فلم شمالی ہندوستان کے ایک گاؤں میں رہنے والے بچپن کے دو دوستوں پر مبنی ہے جنہیں پولیس کی نوکری ملتی ہے۔ ہالی ووڈ کے مشہور فلمساز مارتن اسکور سیس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK